Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پی ڈی ایم اے نے خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع کے لیے سیلابی الرٹ جاری کر دیا۔
    • ماشربُرم چوٹی سر کرنے کے دوران چیک کوہ پیما ہلاک
    • میکسیکو کے ساحل پر 7.4 شدت کا زلزلہ، سونامی کا خطرہ پیدا ہوگیا
    • ڈی آر کانگو میں ایبولا کے تصدیق شدہ کیسز 2,181، ہلاکتیں 864 تک پہنچ گئیں
    • دی ایلڈرز کا انتباہ: اسرائیل فلسطین کو مٹانے کی کوشش کر رہا ہے، فوری اقدام کا مطالبہ
    • وینزویلا نے زلزلہ بحالی کے لیے آئی ایم ایف سے 346 ملین ڈالر حاصل کر لیے
    • اردن کی فوج کا دعویٰ: فضائی دفاعی نظام نے 10 ایرانی میزائل مار گرائے
    • ایران کے شہر جاسک میں بجلی کی تنصیبات اور ڈی سیلینیشن (سمندری پانی میٹھا کرنے) کے پمپ نشانہ بن گئے
    • کویت اور بحرین میں چوتھی بار فضائی حملے کے سائرن بج اٹھے
    • ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا بحرین کے فضائی اڈے اور کویت کی بندرگاہ پر حملے کا دعویٰ
    • غزہ میں شائقین نے ارجنٹینا کی فتح کا جشن منایا، میسی کی قیادت میں ٹیم ورلڈ کپ فائنل میں
    • گلگت بلتستان کو پاکستان کا پانچواں آئینی صوبہ بنانے کی قرارداد منظور۔
    • بی ٹی ایس، شکیرا اور جسٹن بیبر فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل ہاف ٹائم شو میں پرفارم کریں گے۔
    • اینڈی برنہم برطانیہ کی لیبر پارٹی کے رہنما مقرر۔
    • ایران نے قطر میں امریکی العدید ایئر بیس پر حملے کا دعویٰ کر دیا۔
    • بحرین نے ایران کے متعدد فضائی حملے ناکام بنا دیے۔
    • جنگ بندی کے بعد امریکی حملوں میں 38 ایرانی جاں بحق، 400 زخمی: ایران
    • اینٹی ڈوپنگ کیس،حمد نواز پر 3 ماہ کی پابندی
    • حکومت نے سائبر سکیورٹی مزید سخت کر دی
    • پاکستان کی پہلی مس ورلڈ امیدوار انیقہ جمال اقبال
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پاکستان ، یو اے ای کا معیشت سمیت تمام شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے پر اتفاق

    By Khabrain Newsنومبر 5, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان اورمتحدہ عرب امارات نے معیشت، تجارت، توانائی اور سرمایہ کاری سمیت تمام شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید گہرا کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
    وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق یہ اتفاق رائے وزیر خارجہ بلاول بھٹوزرداری اور متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان کے درمیان ملاقات میں ہوئی ۔ یہ ملاقات ابوظہبی میں سالانہ سر بنی یاس فورم کے موقع پر ہوئی ۔
    وزیر خارجہ نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی فراخدلی سے مدد کرنے پر متحدہ عرب امارات کی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یواے کی جانب سے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی فراخدلانہ امداد دونوں ممالک کے درمیان گہرے اور برادرانہ تعلقات کا مظہر ہے جو ضرورت کی گھڑی میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔
    انہوں نے کہاکہ متحدہ عرب امارات ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان میں انسانی ہمدردی کی بنیادپر امداد اورمعاونت کے سب سے بڑے عطیہ دہندگان میں سرفہرست رہاہے ۔
    وزیر خارجہ نے اپنے یو اے ای کے ہم منصب کو سالانہ سر بنی یاس فورم کی کامیاب میزبانی پر مبارکباد دی۔
    دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین تعلقات کی اہمیت پر زور دیا اور معیشت، تجارت، توانائی اور سرمایہ کاری سمیت تمام شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید گہرا کرنے پر اتفاق کیا۔ وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے حجم میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا۔
    دونوں رہنماں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا اور دونوں برادر ممالک کے درمیان قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      پی ڈی ایم اے نے خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع کے لیے سیلابی الرٹ جاری کر دیا۔

      ماشربُرم چوٹی سر کرنے کے دوران چیک کوہ پیما ہلاک

      گلگت بلتستان کو پاکستان کا پانچواں آئینی صوبہ بنانے کی قرارداد منظور۔

      تازہ ترین

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      شارجہ سے پاکستان آنیوالا نجی کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتا، ریسکیو آپریشن شروع

      نواز شریف کارڈیالوجی سرگودھا، افتتاح رواں ماہ متوقع

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.