Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سعودی عرب کی ریاض ایئر 14 اگست سے اسلام آباد اور ریاض کے درمیان روزانہ پروازیں شروع کرے گی
    • "اگر مجھے پسند نہیں کرتے تو زیادتی بھی نہ کریں” — خوشدل شاہ کا سلیکشن میں غیر یقینی صورتحال کے درمیان ملک چھوڑنے کا اشارہ
    • بابر اعظم کی شاندار حکمرانی! پاکستان کی آخری 9 بیرونِ ملک ٹیسٹ فتوحات
    • پاکستان ایران سے 100 میگاواٹ سے زائد بجلی درآمد کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے
    • پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی معاہدے پر دستخط
    • اداکارہ نمرہ خان کی دوسری شادی بھی طلاق پر ختم، ڈاکٹر اعجاز وریس نے تصدیق کر دی
    • ڈی آئی جی لاہور کا نیا حکم، مغرب کے بعد خواتین کا تھانوں میں داخلہ ممنوع
    • سی این این انٹرویو میں عمران خان کے بیٹوں نے اُن کی صحت پر نئے خدشات کا اظہار کر دیا
    • موٹروے پر KFC اور ہارڈیز کے آؤٹ لیٹس سیل، معائنے میں سڑا ہوا کھانا برآمد
    • پاکستان، سعودی عرب اور ترکی کے درمیاندفاعی معاہدے پر آج دستخط کئے جائیں گے
    • آپریشن ردالفتنہ 3 ‘ بلوچستان میں12خوارجی جہنم واصل
    • پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کی سپیکر ایاز صادق سے ملاقات’حکومت نے تحریک انصاف کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت دے دی
    • بابر اعظم نے 10 پلیئر آف دی سیریز ایوارڈز جیت کر عمران خان کا تاریخی ریکارڈ برابر کر دیا۔
    • پاکستان کے خلاف پہلے دو ٹیسٹ میچز کے لیے انگلینڈ کا اسکواڈ سامنے آ گیا
    • یوگنڈا کی قومی فٹبال ٹیم کے کپتان اسٹریٹ گینگ کے حملے میں جاں بحق
    • مصری فٹبال اسٹار محمد صلاح نے ترک کلب طرابزون اسپور کے ساتھ معاہدہ کر لیا۔
    • فلسطین کی آزادی کے لیے مسلم ممالک کو متحد ہو کر کردار ادا کرنا ہوگا: اسحاق ڈار
    • وزیراعظم محمد شہباز شریف آج سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہو گئے
    • عوامی مفاد کے پیشِ نظر کویت میں ایرانی نجی اسکول کی بندش کا فیصلہ۔
    • ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ میں 26 سالہ ناقابلِ شکست سیریز برقرار۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    لانگ مارچ، روٹ میں عمارتوں کی چھتوں پر سنائپرز تعینات کیے جائیں: وزیراعلیٰ پنجاب

    By Khabrain Newsنومبر 8, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کے شرکاء کو ہر شہر میں مکمل سکیورٹی فراہم کی جائے۔ روٹ میں عمارتوں کی چھتوں پر سنائپرز تعینات کیے جائیں۔ مارچ کی ڈرون کیمروں سے نگرانی کی جائے، شرکاء کی فول پروف سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
    وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا، اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی، اسد عمر، ق لیگ کے رکن قومی اسمبلی مونس الٰہی، پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب، حسین الٰہی نے شرکت کی۔ میاں محمودالرشید، عمر سرفراز چیمہ، چیف سیکرٹری عبداللہ سنبل، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کیپٹن ریٹائرڈ اسد اللہ خان، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب، سی سی پی او لاہور، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، ڈی جی پنجاب ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر، کمشنر گجرات ڈویژن، ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب، آر پی او گجرات، گجرات، سیالکوٹ، وزیر آباد، حافظ آباد کے ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز جبکہ کمشنر راولپنڈی ڈویژن، آر پی او راولپنڈی، سی پی او راولپنڈی، جہلم کے ڈپٹی کمشنرز اورڈی پی اوزکی ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔
    میٹنگ کے دوران پولیس حکام نے لانگ مارچ کی سکیورٹی کے بارے میں مجوزہ پلان پیش کیا، جمعرات سے شروع ہونے والے لانگ مارچ کے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ پرویزالٰہی نے لانگ مارچ کیلئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔
    اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کے شرکاء کو وزیرآباد سے راولپنڈی تک ہر شہر میں مکمل سکیورٹی فراہم کی جائے۔ لانگ مارچ کے روٹ میں آنیوالی عمارتوں کی چھتوں پر سنائپرز تعینات کیے جائیں۔ وزیر آباد سے راولپنڈی تک لانگ مارچ کے روٹ پر 15ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔
    انہوں نے کہا کہ پولیس کنٹرول روم 24 گھنٹے فعال انداز میں فرائض سرانجام دے۔ لانگ مارچ کی ڈرون کیمروں سے نگرانی کمی جائے، لانگ مارچ کے گرد 2 درجاتی سکیورٹی حصار بنایا جائے۔ پی ٹی آئی کی قیادت اورلانگ مارچ کے شرکاء کی فول پروف سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ کنٹینر پربلٹ پروف روسٹرم اوربلٹ پروف شیشے کا استعمال یقینی بنایا جائے۔ نیا بلٹ پروف کنٹینرتیار کیا جائے، اس ضمن میں پنجاب حکومت ہر ممکن معاونت کرے گی۔ ہرلحاظ سے فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے جائیں۔
    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ہر ضلع میں پولیس اور انتظامیہ کے آفیسرز کو کوآرڈینیشن کیلئے مامور کیا جائے۔ راولپنڈی میں دیگر اضلاع سے پولیس کی اضافی نفری منگوائی جائے۔ حافظ آباد میں عمران خان کو قتل کی دھمکیاں دینے والے گرفتار ملزم کے دیگر ساتھیوں کو بھی قانون کی گرفت میں لایاجائے۔ پولیس فورس میری ٹیم ہے،ان کی قربانیاں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
    اس موقع پرسابق وفاقی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پولیس کی قربانیوں کو تحسین کی نظر سے دیکھتے ہیں۔ میں نے اپنی تقریر میں محکمہ پولیس پر تنقید نہیں کی بلکہ فر د واحد پر تحفظات کا اظہار کیا۔ عمران خان نے گوجرانوالہ میں بہترین سکیورٹی انتظامات پر پولیس کا دوبار شکریہ ادا کیا۔ پولیس کی طرح ہر محکمے میں باصلاحیت آفیسرز بھی ہیں اوراوسط آفیسرز بھی ہیں۔ عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہوا، ایف آئی آر میں تاخیر پر عوام میں تشویش پیدا ہوئی اورسوالات اٹھے۔ میری تقریر کو غلط رنگ دیا گیا۔ درج ہونے والی ایف آئی آر کو ہر ایک نے مسترد کردیاہے۔ کچھ عناصرہمارے لانگ مارچ سے خوفزدہ ہیں، وہ نہیں چاہتے کہ یہ مارچ ہو۔
    اس موقع پر اسد عمر کا کہنا تھا کہ پولیس نے لانگ مارچ کے دوران بہترین سکیورٹی دی۔ جمعرات سے شروع ہونے والے لانگ مارچ کے دوران بہترین کو آرڈینیشن کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔

    Khabrain News

    Keep Reading

    پاکستان ایران سے 100 میگاواٹ سے زائد بجلی درآمد کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے

    ڈی آئی جی لاہور کا نیا حکم، مغرب کے بعد خواتین کا تھانوں میں داخلہ ممنوع

    فلسطین کی آزادی کے لیے مسلم ممالک کو متحد ہو کر کردار ادا کرنا ہوگا: اسحاق ڈار

    تازہ ترین

    ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

    جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

    عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

    فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

    حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.