تازہ تر ین

بسمہ معروف، سب سے زیادہ میچز کھیلنے والی ویمن کرکٹر

لاہور: (ویب ڈیسک) ویمن قومی کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف پاکستان کی سب سے زیادہ ون ڈے میچز کھیلنے والی ویمن کرکٹر بن گئیں۔
بسمہ معروف آئرلینڈ کے خلاف اپنے کیرئیر کا 121 واں ون ڈے میچ کھیل رہی ہیں جبکہ اس سے قبل ثنا میر 120 ون ڈے میچز کے ساتھ سب سے زیادہ ون ڈے میچز کھیلنے والی ویمن کرکٹر ہیں۔
پاکستان اور آئرلینڈ کی ویمن ٹیموں کے درمیان تیسرا ون ڈے میچ آج کھیلا جا رہا ہے۔
کپتان بسمہ معروف نے کہا کہ پاکستان کی نمائندگی کرنا اعزاز کی بات ہے جبکہ فیملی اور اپنے شوہر کی شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے سپورٹ کیا۔ میں ثنا میر کی قیادت میں بہت کھیلی وہ انسپائریشن ہیں۔
انہوں ںے کہا کہ میچ ہمارے لیے اہمیت کا حامل ہے اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپین شپ کے لیے تمام پوائنٹس حاصل کرنا چاہتی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain