تازہ تر ین

نیوزی لینڈ کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

سڈنی : (ویب ڈیسک) ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان اور نیوزی لینڈ آمنے سامنے ہیں۔ نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پہلا سیمی فائنل سڈنی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔ دونوں ٹیموں کا ہائی وولٹیج میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہو گا۔ نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیتنے کے بعد کہا کہ کیوی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ٹاس جیت جاتے تو ہم بھی بیٹنگ کرتے جبکہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے اور ٹیم پراعتماد ہے جبکہ مومنٹم برقرار رکھیں گے۔ گزشتہ 3 میچوں میں ٹیم نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس اچھے کھلاڑی ہیں اور میچ پر فوکس کر کے جیتنے کی کوشش کریں گے۔
سیمی فائنل میں قومی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کر رہے ہیں اور ٹیم میں شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود، محمد رضوان، افتخار احمد، محمد نواز، نسیم شاہ، حارث رؤف، محمد وسیم جونیئر اور محمد حارث شامل ہیں۔
سڈنی میں موسم ابرآلود ہے تاہم میچ کے دوران بارش ہونے کا امکان نہیں ہے۔
دونوں ٹیمیں میچ جیتنے کے لیے پر عزم ہیں۔ کیوی کپتان کا کہنا تھا کہ سیمی فائنل میں پاکستان فیورٹ ہے یا نیوزی لینڈ ؟ یہ کہنا ہے مشکل ہے۔ کیوی کھلاڑی سڈنی کی کنڈیشن سے واقف ہیں اچھا کھیل ہوگا۔
دوسری جانب پاکستانی ٹیم نے بھی میچ کے لیے حکمت عملی بنا لی ہے۔ مینٹور میتھیو ہیڈن کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم ایسی ہے کچھ بھی کرسکتی ہے۔ بابر اعظم کی بڑے میچ میں واپسی طوفان کی طرح ہوسکتی ہے۔
سیمی فائنل سے قبل قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم گھنٹوں تنہا پریکٹس کرتے بھی نظر آئے۔ جبکہ دیگر کھلاڑیوں نے میچ سے پہلے آرام کیا۔
واضح رہے کہ ورلڈ کپ کے دوران سڈنی میں کھیلے جانے والے 6 میچوں میں سے 5 میں پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم جیتی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain