تازہ تر ین

وزیراعلیٰ سندھ کا کاشتکاروں کو 5 ہزار روپے سبسڈی دینے کا اعلان

کراچی: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ربیع کی فصل کے بیج اور کھاد کیلئے کاشتکاروں کو 5000 روپے فی ایکٹر سبسڈی دینے کا فیصلہ کرلیا۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کاشتکاروں کو سبسڈی دینے کا اعلان عالمی بینک کے 13 رکنی وفد سے ملاقات کے دوران کیا، انہوں نے ربیع کی فصل کے بیج اور کھاد کیلئے کاشتکاروں کو 5000 روپے فی ایکڑ سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ عالمی بینک نے 25 ایکڑ اراضی رکھنے والے کاشتکاروں کو سبسڈی دینے پر اتفاق کیا ہے۔
اس حوالے سے وزیراعلیٰ نے کہا کہ 25 ایکڑ سے زائد اراضی رکھنے والے کاشتکاروں کو بھی اسی طرح کی رعایت فراہم کی جائے گی۔
اس بات پر اتفاق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور ورلڈ بینک کے 13 رکنی وفد کے درمیان بدھ کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں انکے کنٹری ڈائریکٹر مسٹر ناجے بنہاسین کی قیادت میں ہونے والی ملاقات میں کیا گیا۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ورلڈ بینک کے کنٹری چیف کو بتایا کہ انکی حکومت نے صوبے بھر کے کاشتکاروں کو 5000 روپے فی ایکڑ کے حساب سے بیج اور کھاد پر سبسڈی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ عالمی بینک نے پہلے ہی 25 ایکڑ تک زمین رکھنے والے کاشتکاروں کو سبسڈی فراہم کرنے پر اتفاق کیا ہے اور 25 ایکڑ سے زائد زمین رکھنے والے کاشتکاروں کو صوبائی حکومت سبسڈی دے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ربیع کی فصل میں خصوصاً گندم اگانے کو ترجیح دی ہے تاکہ اگلے سال گندم کی طلب کو پورا کیا جا سکے۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے ییلو لائن منصوبے کے روٹ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ کنسلٹنٹس نے انہیں موجودہ جام صادق پل کی ساخت کی حالت کے بارے میں بتایا ہے اورانھوں نے مکمل طورپر بحالی کی سفارش کی ہے جس پر تقریباً 5.3 ملین ڈالر لاگت آئے گی۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ موجودہ جام صادق پل سے ملحقہ 4 رویہ پر مشتمل ایک کلومیٹر طویل نئے پل کی تعمیر کی تجویز پر کام ہو رہا ہے، ٹینڈر کی دستاویزات منظوری کیلئے ورلڈ بینک کو بھیج دئے گئے ہیں، ورلڈ بینک کے اجلاس اور پروجیکٹ اسٹیئرنگ کمیٹی کی ہدایات کی بنیاد پر درج ذیل اقدامات کیے گئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain