تازہ تر ین

اگرکسی چیزکو سچےدل سےچاہو،تو پوری کائنات اسے تم سےملانے کی کوشش میں لگ جاتی ہے:شاہنواز دھانی

سڈنی: (ویب ڈیسک) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔
پاکستان نے نیوزی لینڈ کی جانب سے دیا گیا 153 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کیا، بابر اعظم اور محمد رضوان نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔
فائنل میں پہنچنے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے ٹوئٹر پر جیت پر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔
انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی ٹرافی کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘اگر کسی چیز کو سچے دل سے چاہو، تو پوری کائنات اسے تم سے ملانے کی کوشش میں لگ جاتی ہے’۔
واضح رہے کہ دوسرا سیمی فائنل کل بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا، جبکہ ایونٹ کا فائنل اتوار کو میلبرن میں ہوگا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain