لاہور: (ویب ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ کل وزیرآباد سے حقیقی آزادی مارچ کا دوبارہ آغاز ہوگا، یہ بات انہوں نے خصوصی ویڈیو پیغام میں کہی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ وہیں سے شروع ہوگاجہاں 13لوگوں کو گولیاں لگی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم کل حقیقی آزادی مارچ وہیں سے شروع کریں گے جہاں ہمارا ساتھی معظم گوندل شہید ہوا،کل وزیرآباد میں شام ساڑھے چار بجے شرکاء سے آن لائن خطاب کروں گا۔
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان بننے کے بعد ہمارا حقیقی آزادی مارچ سب سے بڑی تحریک ہے جو قوم آزاد نہیں ہوتی اس کی پرواز نہیں ہوتی۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا عوام کیلئے خصوصی ویڈیو پیغام

