Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان کے غیرآئینی غیر قانونی اور غیر اخلاقی تسلط کے خلاف27 اکتوبر یوم سیاہ
    • بحریہ ٹان فیز 7 میں فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، 3 ملزمان گرفتار
    • منشیات سپلائر مجرم شاہ نواز کو 9 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا
    • جوڈیشنل مجسٹریٹ میانوالی افشاں سدرہ کا جرآت مندانہ فیصلہ
    • ایس ایس پی انوسٹیگیشن کی کھلی کچہری، شہریوں کی شکایات سن کر حل کیلئے احکامات جاری کیے
    • پنجاب کے عوام کو انصاف نہ ملے تو بولنا بنتا ہے: محمد صفدر
    • اسلام آباد:کمانڈنٹ ٹریننگ کالج ،ڈی آئی جی مسرور عالم لاچی پاسنگ آئوٹ پریڈ کی تقریب میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے ایک پولیس افسر کو شیلڈ دے رہے ہیں۔
    • مری ، کیری حادثہ، سات خواتین اور بچیوںکی ہلاکت پر سی ٹی او کا افسوس کا اظہار
    • بین الاضلاعی کار لفٹر گینگ کی نیو ٹان اور ویسٹریج پولیس ٹیم پر فائرنگ
    • وزیر داخلہ سید محسن نقوی سے سید ضیغم عباس اور سردار حسن علی کی ملاقات
    • پنجاب میں کل سے بارشوں کے طاقتور سلسلے کی پیشگوئی
    • کہوٹہ پولیس کی کارروائی، قتل،اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
    • فیصل آباد سے اغوا ہونے والی لڑکی کو پیرودھائی پولیس نے بازیاب کر لیا
    • جغرافیائی سیاسی کشیدگی اور بڑھتے اخراجات عالمی معاشی نمو کیلئے خطرہ، سروے
    • راولپنڈی، 4 افرادگرفتار، 10 لیٹر سے زائد شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
    • شہر کی شاہراہوں پر دنداسہ بیچنے کی آڑ میں چوہے مار گولیوں کی فروخت کا غیر قانونی جان لیوا دھندہ عروج پر
    • راولپنڈی پولیس کی وارداتوں میں ملوث گینگز کیخلاف کارروائیاں 2 گینگز کے 6 ملزمان گرفتار
    • پاک چین سائنسی تعاون فروغ کیلئے نسٹ میں دو روزہ سمپوزیم کا آغاز
    • کینسٹونمنٹ ایگزیکٹو عرفین زبیر کی خصوصی نگرانی میں انکی پوری برانچ کلینیس ڈرائیور میں بھرپور حصہ لے کر تلسہ روڈ اور دیگر مقامات کی سفائی جاری ہے ۔
    • اٹک :پولیس کے اہلکاران ضلع بھر میں سنیپ چیکنگ کرتے ہوئے ۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    آذربائیجان سے 35 ہزار میٹرک ٹن یوریا کی درآمد کی اجازت

    By Khabrain Newsنومبر 18, 2022
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے چین سے حکومتی سطح پر ایک لاکھ 25 ہزار میٹرک ٹن اور آذربائیجان سے حکومتی سطح پر 35 ہزارمیٹرک ٹن یوریا کی درآمدکی اجازت دیدی، ای سی سی نے ملکی ضروریات کیلئے مزید یوریا درآمد کرنے کے ضمن میں ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کو قابل عمل آپشنزدیکھنے کی بھی ہدایت کی ہے۔
    ای سی سی کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈار کے زیرصدارت منعقد ہوا، اجلاس میں وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر، وزیر پاور خرم دستگیر خان، وفاقی وزیر صنعت وپیداوار مخدوم سید مرتضیٰ محمود، وزیرمملکت خزانہ ڈاکٹرعائشہ غوث پاشا، وزیر مملکت پٹرولیم مصدق ملک، معاون خصوصی طارق باجوہ، معاون خصوصی ڈاکٹر محمد جہانزیب خان، چیئرمین ایس ای سی پی، وفاقی سیکرٹریز، چیئرمین ایف بی آر اور دیگر سینئر حکومتی افسران نے شرکت کی۔
    اجلاس میں وزارت صنعت و پیداوار کی جانب سے دو لاکھ میٹرک ٹن یوریا کی خریداری سے متعلق سمری پیش کی گئی۔
    اجلاس کو بتایا گیا کہ وزارت نے چین کی فرمز کی جانب سے کم ترین قیمت پر یوریا کی فراہمی سمیت مختلف تجاویز پر مذاکرات کئے ہیں۔
    ای سی سی نے معاملہ پر تفصیلی بحث کے بعد چین سے حکومتی سطح پر ایک لاکھ 25 ہزار میٹرک ٹن یوریا اور آذربائیجان سے حکومتی سطح پر میسرز سوکار سے 35 ہزار میٹرک ٹن یوریا کی درآمد کی اجازت دیدی، ای سی سی نے ملکی ضروریات کیلئے مزید یوریا درآمد کرنے کے ضمن میں قابل عمل آپشنز دیکھنے کی بھی ہدایت کی۔
    ای سی سی نے وزارت توانائی، پٹرولیم ڈویژن کی طرف سے ہائی سپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) / گیس آئل پریمیم کے بارے میں جمع کرائی گئی سمری پر غور کیا۔
    ای سی سی نے ملک میں ہائی سپیڈ ڈیزل کی بڑھتی ہوئی طلب کو مدنظر رکھتے ہوئے سفارش کی کہ پی ایس او کا ایچ ایس ڈی کے لیے اوسط پریمیم کو کے پی سی اور سپاٹ قیمتوں کا حساب کتاب وفاقی حکومت کی قابل اطلاق پالیسی رہنمائی کے مطابق لاگو کیا جا سکتا ہے اور ہائی سپیڈ ڈیزلچ آئل درآمد کرنے والی مارکیٹنگ کمپنیز (او ایم سیز) کے پی ا یس او کے مقابلہ میں ایچ ایس ڈی پر زیادہ پریمیم ادا کرنے کی صورت میں پریمیم کے فرق کو قیمت میں شمار کیا جائے گا۔
    اجلاس میں وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے لئے 115 ملین روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی بھی منظوری دی۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      چین کی بڑی خلائی کامیابی، زمین پر راکٹ کی پہلی کامیاب واپسی

      سام سنگ دنیا کی سب سے زیادہ منافع بخش کمپنی بننے کے قریب

      پاؤنڈ کی قدر میں کمی، 365 روپے تک گر گیا، یورو 380 روپے پر مستحکم

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.