تازہ تر ین

امریکا نے کالعدم تنظیموں کے 4 رہنماؤں کو عالمی دہشتگرد قرار دے دیا

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکا نے القاعدہ برصغیر اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی ) کے چار جنگجوؤں کو عالمی دہشت گرد قرار دے دیا ہے۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر جاری امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے بیان کے مطابق امریکا نے افغانستان بالخصوص خطے کی سکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے کالعدم القاعدہ برصغیر اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی ) کے چار کارندوں کو عالمی دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔
امریکی وزات خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق کالعدم القاعدہ برصغیر کے امیر اسامہ محمود اور نائب امیر عاطف یحیٰ کو دہشت گرد قرار دیا گیا ہے جبکہ کالعدم القاعدہ برصغیر کے بھرتیوں کے معاملات دیکھنے والے محمد معروف کو بھی دہشتگرد قرار دیا گیا۔
امریکا کی جانب سے دہشت گرد قرار دیئے ان افراد کے امریکی سرزمین پر موجود تمام اثاثے بھی منجمد کرنے کا حکم دیا گیا ہے، جبکہ امریکا میں مقیم کسی بھی شخص کی ان افراد سے لین دین پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔
امریکی وزیر خارجہ کی جانب سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے قاری امجد کو بھی دہشتگرد قرار دیا گیا ہے، قاری امجد خیبرپختونخوا میں آپریشنز اور دہشت گردوں کا سرغنہ ہے۔
انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ امریکا افغانستان میں سرگرم دہشت گرد گروپوں کی طرف سے لاحق خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے پُرعزم ہے، اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ افغانستان دہشتگردوں کی آماجگاہ نہ بنے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain