تازہ تر ین

منگلا بجلی گھر کے یونٹ 5 اور 6 کے ریفربشمنٹ منصوبے کا افتتاح

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے منگلا بجلی گھر کے یونٹ 5 اور 6 کے ریفربشمنٹ منصوبے کا افتتاح کر دیا۔
منصوبے کے تحت منگلا بجلی گھر کے تمام یونٹ میں 50 برس پرانی مشینری تبدیل کرکے نئی مشینری لگائی جارہی ہے۔ منصوبہ کی تکمیل پر منگلا بجلی گھر کی استعداد ایک ہزار میگاواٹ سے بڑھ کر 1310 میگاواٹ ہو جائے گی۔
منصوبے سے سالانہ 5.6 بلین یونٹ صاف، ماحول دوست اور کم لاگت بجلی پیدا کی جائے گی۔ پہلے مرحلے میں 10 میں سے 6 یونٹس کی ریفربشمنٹ پر تقریباً 90 فیصد کام مکمل ہے۔
483 ملین ڈالر کی لاگت کے منصوبے میں یو ایس ایڈ 150 ملین ڈالر، اے ایف ڈی 90 ملین یورو اور واپڈا کی طرف سے 178 ملین ڈالر فراہم کئے جا رہے ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain