تازہ تر ین

پاکستانیوں نے 2022 میں گوگل پر کیا مواد تلاش کیا؟ فہرست جاری

کراچی: (ویب ڈیسک) انٹرنیٹ کی سب سے بڑی کمپنی گوگل کے سرچ انجن نے سنہ 2022ء میں پاکستانیوں کی جانب سے سب سے زیادہ تلاش کیے جانے والے مواد کی فہرست جاری کردی۔
گوگل کے مطابق سال بھر کے دوران پاکستانیوں نے کھیل، ڈرامہ، فلم، کھانا پکانے کے طریقوں، ٹیکنالوجیز، سرکاری اقدامات، مشہور شخصیات، سیاست، اہم تقریبات کو سرچ کیا۔
فہرست میں ٹی 20 ورلڈکپ، ایشیا کپ 2022ء ، پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 7 نے ابتدائی تین پوزیشنز حاصل کیں جبکہ احساس پروگرام، مہنگائی اور مالی نظام کے عدم تحفظ سمیت حکومت مخالف مہم جوئی کو بھی گوگل پر سرچ کیا گیا۔
علاوہ ازیں آنجہانی ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم، عامر لیاقت حسین اور صحافی ارشد شریف جیسی مشہور شخصیات نے بھی فہرست میں جگہ بنائی۔
سنہ 2022ء میں پاکستانی فلمیں بھی خبروں پر چھائی رہیں۔ دی لیجنڈ آف مولا جٹ فلموں اور ٹی وی دونوں شعبوں میں سرفہرست رہی۔ اِس کے بعد فلم ’لندن نہیں جاؤں گا‘ اور قائد اعظم زندہ باد جیسی فلمیں بھی مقبول ترین سرچنگ کی فہرست میں شامل رہیں۔
پاکستانیوں کی ہالی ووڈ کی فلموں میں دلچسپی کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ مس مارویل، بلیک ایڈم اور ڈاکٹر اسٹرینج جیسی فلمیں بھی پانچ اابتدائی ٰسرچ نتائج میں شامل رہیں۔
گزشتہ برس، پاکستانیوں نے سیاست دانوں اور کھلاڑیوں کو تلاش کیا۔ایشیا کپ اور ٹی 20 عالمی کپ میں اپنی شاندار کارکردگی کی وجہ سے نسیم شاہ سرفہرست رہے۔اس کے علاوہ، ملک کی سیاسی صورت حال کے سبب، لوگوں نے وزیر اعظم پاکستان، شہباز شریف کو بھی تلاش کیا۔
علاوہ ازیں، مشہور پاکستانی کرکٹر افتخا احمد، شاداب خان اور محمد رضوان کو بھی گوگل پر سرچ کیا گیا۔
اگر ٹیکنالوجی کی بات کی جائے تو پاکستانیوں نے مختلف کمپنیوں کی جانب سے متعارف کرائے جانے والے فونز کو بھی سرچ کیا، جن میں سام سنگ، آئی فون، انفینکس، اوپو، وی وو قابل ذکر ہیں۔
کووِڈ- 19کی پابندیوں میں نرمی کے بعد پاکستان میں لوگوں نے تمام بڑے تہوارے جوش و جذبے سے منائے اور مختلف اقسام کے کھانوں کے علاوہ پکانے کی نت نئی تراکیب تلاش کرنے کے لیے بھی گوگل کا رْخ کیا۔
پاکستانیوں نے تازہ ترین مقامی اور بین الاقوامی خبروں کے لیے بھی گوگل استعمال کیا جن میں عامر لیاقت حسین کی اَلمناک موت مقبول ترین خبروں کی سرفہرست رہی۔ ِاس کے علاوہ، سنہ 2022ء میں،پاکستانیوں نے مری کے اندوہناک واقعہ اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے بارے میں خبروں میں بھی خاصی دلچسپی لی جبکہ صارفین نے روس-یوکرائن تنازع سمیت دنیا بھر میں ہونے والے مختلف واقعات کو بھی انٹرنیٹ پر تلاش کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain