تازہ تر ین

17 دسمبر کو اسمبلیاں توڑنے کی تاریخ کا اعلان کر دوں گا، عمران خان

لاہور: (ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ اب کوئی مشاورت نہیں بلکہ اسمبلیاں توڑنے کا اعلان ہو گا۔ 17 دسمبر کو اسمبلیاں توڑنے کی تاریخ کا اعلان کر دوں گا۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بڑے بڑے ڈاکوؤں کے کیسز معاف کیے جا رہے ہیں۔ دنیا میں ایسا کوئی ملک بتائیں جہاں قانون کی بالادستی نہ ہو لیکن جب طاقتور اور غریب کے لیے الگ الگ قانون ہو تو ملک نہیں چل سکتا۔
انہوں نے کہا کہ کرپشن کر کے جو لوگ بیرون ملک بھاگ گئے تھے وہ واپس آ رہے ہیں اور ملک میں مہنگائی عروج پر پہنچ چکی ہے۔ اب ہم مزید کوئی مشاورت نہیں کریں گے بلکہ صرف اسمبلیاں توڑنے کا اعلان ہو گا۔
عمران خان نے کہا کہ پرویز مشرف کے این آر او دینے کے بعد ملکی قرضوں میں 4 گنا اضافہ ہوا ہے۔ ایک این آر او پرویز مشرف اور دوسرا جنرل قمر جاوید باجوہ نے دیا ہے اور 2 خاندانوں کی کرپشن پر ڈاکیو مینٹریاں بنی ہوئی ہیں لیکن سلیمان شہباز کو واپسی پر پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔
انہوں نے کہا کہ سلیمان شہباز بتائیں رمضان شوگر ملز کے اکاؤنٹس میں 16 ارب روپے کہاں سے آئے جبکہ شریف فیملی کی کرپشن کے کیسز کی تحقیقات کرنے والے افسران قتل ہوئے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ کرپٹ لوگوں کو این آر او ٹو دے کر ڈرائی کلین کیا جا رہا ہے اور اسحاق ڈار کے کیسز بھی معاف کر کے انہیں پاک صاف کر دیا گیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain