تازہ تر ین

ڈیڈ لاک برقرار، بی این پی مینگل کی معاملات طے پانے کے بیان کی تردید

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) بی این پی مینگل کے نائب صدر ملک ولی کاکڑ نے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کے معاملات طے پانے سے متعلق بیان کی تردید کر دی۔
ملک ولی کاکڑ کا کہنا ہے کہ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا بیان حقائق کے برعکس اور معاملہ پر ڈیڈ لاک برقرار ہے، بلوچستان کے قدرتی وسائل کا تحفظ بی این پی مینگل کی اولین ترجیحات میں ہے۔
نائب صدر بی این پی مینگل نےبتایا کہ وفاقی وزیر ایاز صادق نے ملاقات کا وقت مانگا ہے، پارٹی مشاورت کے بعد ملیں گے، غیر ملکی سرمایہ کاری بل اٹھارویں ترمیم کے منافی ہے، اتحاد سے نکلنے کا فیصلہ کور کمیٹی کا اختیار ہے۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیر قانون و سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے دعویٰ کیا تھا کہ بی این پی مینگل کے ساتھ ریکوڈک سے متعلق معاملات حل ہو گئے ہیں۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ مینگل کا موقف ہے کہ اس بل کو صرف ریکوڈک تک محدود کریں، ترمیم وہ لا رہے ہیں اور ہم ان کو سپورٹ کریں گے۔
وفاقی وزیر قانون نے کہا تھا کہ سرداراختر مینگل سمیت اتحادی جماعتوں سے غیر ملکی سرمایہ کاری و تحفظ بل کے معاملے پر رابطے میں ہیں، مینگل کو ریکوڈک معاہدے پر تحفظات نہیں ہیں، وہ غیرملکی سرمایہ کاری بل کو صرف ریکوڈک تک چاہتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain