تازہ تر ین

پاکستان اور تاجکستان کے تعلقات مزید مستحکم ہورہے ہیں: وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور تاجکستان کے تعلقات مزید مستحکم ہورہے ہیں۔
تاجکستان کے صدر امام علی رحمان کا وزیراعظم ہاؤس آمد پر پرتپاک خیرمقدم کیا گیا، اس موقع پر ان کے اعزاز میں باضابطہ استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی، وزیراعظم محمد شہباز شریف نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔
اس موقع پر مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے تاجکستان کے صدر کو گارڈ آف آنر پیش کیا، تاجک صدر نے اپنے وفد کے ارکان کا وزیراعظم محمد شہباز شریف سے تعارف کرایا جبکہ وزیراعظم نے اپنی کابینہ کے ارکان سے انہیں ملوایا۔
بعدازاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ تاجکستان کے صدر کا دورہ پاکستان ہمارے لیے باعث فخر ہے، تاجکستان وسطی ایشیا کا اہم ملک ہے، پاکستان اور تاجکستان کے دیرینہ تعلقات ہیں۔
قبل ازیں وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان کے دورہ پر آئے ہوئے تاجکستان کے صدر امام علی رحمان نے ون آن ون ملاقات کی۔
ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے معاملات اور علاقائی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دونوں ملکوں کے درمیان مختلف معاہدوں پر دستخط بھی کئے گئے۔
اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو سری لنکا بنانے کی خواہش رکھنے والوں کو ہمیشہ کی طرح مایوسی ہوگی۔
حکومت کی معاشی ٹیم کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سابق حکومت کی تباہ حال معیشت کو بحال کریں گے۔ ان شا اللہ پاکستان دیوالیہ نہیں ہوگا۔
قبل ازیں اجلاس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار، گورنر اسٹیٹ بینک اور ایف بی آر حکام نے وزیراعظم کو ملکی معاشی صورت حال پر بریفنگ دی۔
اجلاس میں وزیر اعظم کو قرضوں کی واپسی کے شیڈول اور آئی ایم ایف سے جاری بات چیت سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا گیا، علاوہ ازیں معاشی ٹیم نے وزیر اعظم کو زرمبادلہ کے ذخائر سمیت ڈالر کی قدر کے محرکات کے حوالے سے بھی بتایا۔
وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں موجود وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ملک کے دیوالیہ ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے، قرضوں کی بروقت ادائیگیاں کی جائیں گی۔
دوران اجلاس وزیراعظم شہباز شریف نے حکومتی معاشی ٹیم کو ہدایت کی کہ معیشت کو مستحکم اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے ڈالر، گندم اور یوریا کی افغانستان سمگلنگ کو روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس سلسلے میں وزیراعظم نے ہدایات جاری کی ہیں کہ ڈالر کی سمگلنگ کو روکنے کے لیے تمام اداروں میں روابط مضبوط کرتے ہوئے ہوئے سخت ایکشن لیا جائے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ حکومت مالیاتی اداروں سے کی گئی کمٹمنٹ کو پورا کرے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain