Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سعودی عرب کی ریاض ایئر 14 اگست سے اسلام آباد اور ریاض کے درمیان روزانہ پروازیں شروع کرے گی
    • "اگر مجھے پسند نہیں کرتے تو زیادتی بھی نہ کریں” — خوشدل شاہ کا سلیکشن میں غیر یقینی صورتحال کے درمیان ملک چھوڑنے کا اشارہ
    • بابر اعظم کی شاندار حکمرانی! پاکستان کی آخری 9 بیرونِ ملک ٹیسٹ فتوحات
    • پاکستان ایران سے 100 میگاواٹ سے زائد بجلی درآمد کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے
    • پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی معاہدے پر دستخط
    • اداکارہ نمرہ خان کی دوسری شادی بھی طلاق پر ختم، ڈاکٹر اعجاز وریس نے تصدیق کر دی
    • ڈی آئی جی لاہور کا نیا حکم، مغرب کے بعد خواتین کا تھانوں میں داخلہ ممنوع
    • سی این این انٹرویو میں عمران خان کے بیٹوں نے اُن کی صحت پر نئے خدشات کا اظہار کر دیا
    • موٹروے پر KFC اور ہارڈیز کے آؤٹ لیٹس سیل، معائنے میں سڑا ہوا کھانا برآمد
    • پاکستان، سعودی عرب اور ترکی کے درمیاندفاعی معاہدے پر آج دستخط کئے جائیں گے
    • آپریشن ردالفتنہ 3 ‘ بلوچستان میں12خوارجی جہنم واصل
    • پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کی سپیکر ایاز صادق سے ملاقات’حکومت نے تحریک انصاف کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت دے دی
    • بابر اعظم نے 10 پلیئر آف دی سیریز ایوارڈز جیت کر عمران خان کا تاریخی ریکارڈ برابر کر دیا۔
    • پاکستان کے خلاف پہلے دو ٹیسٹ میچز کے لیے انگلینڈ کا اسکواڈ سامنے آ گیا
    • یوگنڈا کی قومی فٹبال ٹیم کے کپتان اسٹریٹ گینگ کے حملے میں جاں بحق
    • مصری فٹبال اسٹار محمد صلاح نے ترک کلب طرابزون اسپور کے ساتھ معاہدہ کر لیا۔
    • فلسطین کی آزادی کے لیے مسلم ممالک کو متحد ہو کر کردار ادا کرنا ہوگا: اسحاق ڈار
    • وزیراعظم محمد شہباز شریف آج سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہو گئے
    • عوامی مفاد کے پیشِ نظر کویت میں ایرانی نجی اسکول کی بندش کا فیصلہ۔
    • ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ میں 26 سالہ ناقابلِ شکست سیریز برقرار۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    جنرل (ر) باجوہ نے میرے ہی نہیں ملک کیساتھ سنگین مذاق کیا: عمران خان

    By Khabrain Newsدسمبر 16, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور: (ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف و سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا قانون ختم ہونا چاہیے، جنرل (ر) باجوہ نے میرے ساتھ ہی نہیں ملک کے ساتھ سنگین مذاق کیا، نئی فوجی قیادت سے امید ہے کہ وہ اپنے آپ کو نیوٹرل رکھے گی، میں اپنی حکومت میں بے بس تھا، نیب کیسز کا فیصلہ جنرل (ر) باجوہ کرتے تھے، سابق آرمی چیف فیصلہ کرتے تھے نیب نے کس کو چھوڑنا اور کسے اندر کرنا ہے۔
    سینئر کالم نگاروں اور تجزیہ کاروں سے ملاقات میں چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ جو لوگ کہہ رہے ہیں اسمبلیاں تحلیل نہیں ہوں گی وہ کل میری تقریر کا انتظار کریں۔ پی ٹی آئی اور ق لیگ میں کوئی اختلاف نہیں ہم جو فیصلہ کریں گے ق لیگ ہمارے ساتھ ہو گی۔ مسلم لیگ ق مستقبل میں بھی ہماری اتحادی رہے گی، خواہش ہے کہ آئندہ حکومت مضبوط ہو، اتحادی حکومت مسائل کا حل نہیں۔
    انہوں نے کہا کہ ملک کو بچانے کے لئے ملک گیر سخت اصلاحات کی ضرورت ہے۔ جنرل باجوہ نے میرے ساتھ ہی نہیں ملک کے ساتھ سنگین مذاق کیا، ان لوگوں کو این آر او ٹو دیا۔ ملکی مسائل کا حل فوری انتخابات ہی ہیں، اگر انتخابات سے گریز کیا گیا تو سنگین نتائج نکل سکتے ہیں۔ اربوں روپے لوٹ کر کھانے والوں سے مذاکرات نہیں ہوں گے، مذاکرات صرف انتخابی تاریخ پر ہی ہو سکتے ہیں۔
    چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا قانون ختم ہونا چاہیے، نئی فوجی قیادت سے امید ہے کہ وہ اپنے آپ کو نیوٹرل رکھے گی، میری جنگ قانون کی عملداری کے لئے ہے۔ آئین پر عمل کیے بغیر ملک کا کوئی ادارہ ٹھیک نہیں ہو سکتا۔ میری کسی سے ذاتی جنگ نہیں، صرف پاکستان اور عوام کی بات کرتا ہوں۔ جلد الیکشن ناگزیر ہیں، سیاسی استحکام آتے ہی ملک کی معاشی صورتحال کو بہتر کریں گے۔
    ٰان کا کہنا تھا کہ چودھری پرویز الہی پنجاب کے وزیر اعلیٰ ہیں، بحیثیت وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کے پاس وزیر اعظم سے زیادہ اختیارات ہیں، چودھری پرویز الہی چاہتے ہیں کہ اسمبلیاں کچھ دیر اور چلیں، چودھری پرویز الہیٰ وہ عمل کریں گے جو ہم انہیں کہیں گے، موجودہ حکومت نے ملکی معیشت کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے، معاشی تباہی سے بچنے کا واحد راستہ عام انتخابات ہیں۔
    سابق وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ دسمبر کے مہینے میں ہی اسمبلیاں تحلیل ہو جائیں گی، چودھری پرویز الہیٰ کے ساتھ مکمل رابطے میں ہوں، اسمبلیوں کی تحلیل کے حوالے سے جو فیصلہ ہوا چودھری پرویز الہیٰ اس کی مکمل تائید کریں گے، موجودہ حکومت نے 11 سو ارب روپے کا دوسرا این آر او لیا، پاکستان کے تمام چور اکٹھے ہو چکے ہیں، ملک کو بچانے کے لئے انتخابات کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے۔

    Khabrain News

    Keep Reading

    پاکستان ایران سے 100 میگاواٹ سے زائد بجلی درآمد کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے

    ڈی آئی جی لاہور کا نیا حکم، مغرب کے بعد خواتین کا تھانوں میں داخلہ ممنوع

    فلسطین کی آزادی کے لیے مسلم ممالک کو متحد ہو کر کردار ادا کرنا ہوگا: اسحاق ڈار

    تازہ ترین

    ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

    جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

    عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

    فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

    حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.