اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا وقت آ گیا ہے کہ عالمی برادری بھی مسلمانوں پر جاری ظلم کو روکنے کے لئے اقدامات اٹھائے، بلاول نے جس دلیری سے کشمیر اور بھارتی مسلمانوں کیلئے آواز اٹھائی ہے اس پر قوم کو فخر ہے۔
اپنے ایک بیان میں سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا مودی سرکار سے متعلق بیان ایک حقیقت ہے، بلاول بھٹو کے مودی سرکار سے متعلق جرأت مندانہ بیان کی تائید کرتے ہیں، پوری قوم بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ کھڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے جس دلیری سے کشمیر اوربھارتی مسلمانوں کے لئے آواز اٹھائی ہے اس پر قوم کو فخر ہے، بھارتی سرکار نے نہتے مسلمانوں پر جس طرح ظلم جاری رکھا ہوا ہے اس کی مثال نہیں ملتی، وزیر خارجہ کے جرأت مندانہ بیان پر مودی سرکاری تلملا اٹھی ہے۔
سلیم مانڈوی والا کا مزید کہنا تھا کہ ملک بھر میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی حمایت میں ریلیاں نکالی جائیں گی، وقت آ گیا ہے کہ عالمی برادری بھی مسلمانوں پر جاری ظلم کو روکنے کے لئے اقدامات اٹھائے۔
بریکنگ نیوز
- سعودی عرب کی ریاض ایئر 14 اگست سے اسلام آباد اور ریاض کے درمیان روزانہ پروازیں شروع کرے گی
- "اگر مجھے پسند نہیں کرتے تو زیادتی بھی نہ کریں” — خوشدل شاہ کا سلیکشن میں غیر یقینی صورتحال کے درمیان ملک چھوڑنے کا اشارہ
- بابر اعظم کی شاندار حکمرانی! پاکستان کی آخری 9 بیرونِ ملک ٹیسٹ فتوحات
- پاکستان ایران سے 100 میگاواٹ سے زائد بجلی درآمد کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے
- پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی معاہدے پر دستخط
- اداکارہ نمرہ خان کی دوسری شادی بھی طلاق پر ختم، ڈاکٹر اعجاز وریس نے تصدیق کر دی
- ڈی آئی جی لاہور کا نیا حکم، مغرب کے بعد خواتین کا تھانوں میں داخلہ ممنوع
- سی این این انٹرویو میں عمران خان کے بیٹوں نے اُن کی صحت پر نئے خدشات کا اظہار کر دیا
- موٹروے پر KFC اور ہارڈیز کے آؤٹ لیٹس سیل، معائنے میں سڑا ہوا کھانا برآمد
- پاکستان، سعودی عرب اور ترکی کے درمیاندفاعی معاہدے پر آج دستخط کئے جائیں گے
- آپریشن ردالفتنہ 3 ‘ بلوچستان میں12خوارجی جہنم واصل
- پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کی سپیکر ایاز صادق سے ملاقات’حکومت نے تحریک انصاف کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت دے دی
- بابر اعظم نے 10 پلیئر آف دی سیریز ایوارڈز جیت کر عمران خان کا تاریخی ریکارڈ برابر کر دیا۔
- پاکستان کے خلاف پہلے دو ٹیسٹ میچز کے لیے انگلینڈ کا اسکواڈ سامنے آ گیا
- یوگنڈا کی قومی فٹبال ٹیم کے کپتان اسٹریٹ گینگ کے حملے میں جاں بحق
- مصری فٹبال اسٹار محمد صلاح نے ترک کلب طرابزون اسپور کے ساتھ معاہدہ کر لیا۔
- فلسطین کی آزادی کے لیے مسلم ممالک کو متحد ہو کر کردار ادا کرنا ہوگا: اسحاق ڈار
- وزیراعظم محمد شہباز شریف آج سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہو گئے
- عوامی مفاد کے پیشِ نظر کویت میں ایرانی نجی اسکول کی بندش کا فیصلہ۔
- ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ میں 26 سالہ ناقابلِ شکست سیریز برقرار۔