لاہور : (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے تیسری شادی کر لی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ریحام خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر پیغام جاری کرتے ہوئے اپنے چاہنے والوں کو تیسری شادی کی خوشخبری سنائی ۔ریحام خان کی جانب سے شادی کے باقاعدہ اعلان کے بعد ان کے فالورز کی جانب سے مبارک باد کا سلسلہ جاری ہے۔تاہم ابھی انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ انہوں نے کس سے شادی کی ہے۔
ریحام خان کی یہ تیسری شادی ہے، تاہم اس سے قبل ان کی دونوں شادیاں طلاق پر ختم ہوئی تھیں۔انہوں نے پہلی شادی 1993 میں کی تھی جو 2005 میں طلاق پر ختم ہوئی ان کے پہلی شادی سے تین جواں سالہ بچے بھی ہیں جو کہ برطانیہ میں مقیم ہیں۔ریحام خان نے دوسری شادی جنوری 2015 میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان سے کی تھی، مگر 10 ماہ بعد اکتوبر 2015 میں ہی ان کے درمیان طلاق ہو گئی تھی۔
Trending
- اقوام متحدہ نے غزہ میں نسل کشی کرنے پر اسرائیل کو بلیک لسٹ میں شامل کردیا، عرب میڈیا
- مری: قربانی کیلئے لایا گیا بیل گہری کھائی میں جاگرا، موقع پر ذبح کرنا پڑا
- قربانی کے گوشت کو زیادہ عرصے تک فریز کرنا کتنا محفوظ ہے؟ ماہرین نے اہم طبی حقائق بتا دیے
- سوشل میڈیا نوجوانوں کیلئے سگریٹ نوشی جتنا خطرناک قرار!
- مسلح افواج کے سربراہان کی قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد
- آسٹریلوی کپتان مچل مارش پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر
- معروف بھارتی اداکار انتقال کرگئے
- صدر زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر رہنماؤں نے نماز عید کہاں ادا کی؟
