تازہ تر ین

ٹیسٹ کا پہلا روز: عبوری چیف سلیکٹر آفریدی کی بابر و سرفراز سے متعلق ٹوئٹ

کراچی: (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی پہلے دن کی کارکردگی پر عبوری چیف سلیکٹر شاہد آفریدی کی ٹوئٹ سامنے آئی ہے۔
کراچی ٹیسٹ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے دن کے اختتام پر 5 وکٹوں کے نقصان پر 317 رنز بنالیے۔
سرفراز احمد 86 رنز بنا کر اعجاز پٹیل کا شکار ہوگئے جب کہ اس وقت وکٹ پر بابر اعظم 161 اور آغا سلمان 3 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔
پاکستان کی پہلے دن کی پرفارمنس پر عبوری چیف سلیکٹر شاہد آفریدی کا بیان سامنے آیا ہے۔
شاہد آفریدی نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ’ میں آج پاکستان کی پرفارمنس سے خوش ہیں، ابتدائی وکٹیں گرنے کے بعد پاکستان نے شاندار کم بیک کیا، خاص تعریفیں بابر کی ایک اور بہترین اننگز کیلئے۔‘
شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ ’سرفراز احمد نے اپنے سلیکشن کو درست ثابت کردیا، انڈر پریشر انہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔‘


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain