تازہ تر ین

تائیوان کا چین پر فضائی و بحری حدود کی خلاف ورزی کا الزام

تائی پے سٹی: (ویب ڈیسک) تائیوان کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق چین تائیوان کی بحری اور فضائی حدود کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزی کر رہا ہے۔
ترجمان وزارت دفاع تائیوان کے مطابق چینی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں اور ڈرونز سمیت 71 طیاروں نے میڈیئن لائن عبورکی۔ تائیوان کی حدود میں چین کی جانب سے اب تک کی جانے والی سب سے بڑی دراندازی قرار دیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب چین نے کہا کہ تائیوان کے اطراف سمندر اور فضائی حدود میں فوجی مشقیں امریکا اور تائیوان کی اشتعال انگیزی کا جواب ہیں۔
خیال رہے کہ تائیوان مشرقی چین کے ساحل پر ایک خود مختار جزیرہ ہے جس کے بارے میں بیجنگ کا دعویٰ ہے کہ یہ چین کا حصہ ہے۔ چین اسے اپنے سے الگ ہونے والے ایسے صوبے کے طور پر دیکھتا ہے جو بالآخر دوبارہ اس کا حصہ بن جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain