تازہ تر ین

امریکا کی جنگی مشقیں صورتحال کو ریڈ لائن کی انتہا پرلے جا رہی ہیں، شمالی کوریا

پیانگ یانگ: (ویب ڈیسک) شمالی کوریا نے خبردار کیا ہے کہ امریکا کی جنگی مشقیں صورتحال کو ریڈ لائن کی انتہا پر لے جارہی ہیں۔
شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا کی اتحادیوں کے ساتھ مشترکا جنگی مشقیں ریڈ لائن کی انتہا ہیں جس سے جزیرہ نما کوریا سنگین جنگ کا شکار خطے میں تبدیل ہوسکتا ہے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ جزیرہ نما کوریا کی سیاسی اور فوجی صورتحال تناؤ کی انتہا اور سرخ لکیر تک پہنچ چکی ہے۔ جب تک امریکا کے جارحانہ اور مخالفانہ اقدامات جاری رہیں گے مذاکرات ممکن نہیں۔ شمالی کوریا امریکا کی کسی بھی فوجی کارروائی کا سخت جواب دے گا جس میں جوہری طاقت کا استعمال بھی شامل ہے۔
امریکا اور جنوبی کوریا کے اعلیٰ فوجی حکام نے گزشتہ ہفتے فوجی مشقوں کو مزید وسعت دینے اور خطے میں نئے جنگی بحری بیڑے اور بمبار طیارے تعینات کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain