تازہ تر ین

ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی آج سے پاکستان کا دورہ کریں گے

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی رافیل ماریانو گروسی آج سے پاکستان کا 2 روزہ دورہ کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق رافیل ماریانو گروسی 15 سے 16 فروری تک 2 روزہ دورے کے دوران ڈی جی آئی اے ای اے سے اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کریں گے، وہ دورے کے دوران جوہری ٹیکنالوجی سے کام لینے والے مختلف اداروں کے دورے کریں گے۔
ترجمان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے دورہ کے دوران صحت، زراعت، صنعت اور بجلی کی پیداوار کے شعبوں کے حوالے سے بات چیت ہو گی، دورہ سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے جوہری ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال کے شعبے میں جاری تعاون کو مزید مستحکم کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان 1957 سے ایجنسی کا بانی رکن ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain