تازہ تر ین

خانیوال : سی آئی اے کی کارروائی ، الکوحل کی سمگلنگ ناکام، 3 ملزمان گرفتار

خانیوال: (ویب ڈیسک) صوبہ پنجاب کے ضلع خانیوال میں سینٹرل انویسٹی گیشن ایجنسی ( سی آئی اے ) پولیس نے ایک کارروائی کے دوران الکوحل کی سمگلنگ ناکام بنا دی۔
سی آئی اے پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ایک کروڑ روپے مالیت کی 9750 لیٹر الکوحل برآمد ہوئی جبکہ الکوحل کی سمگلنگ میں ملوث 3 ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ گرفتار کئے گئے ملزمان کی شناخت محمد عارف ، غلام عباس اور محمد یامین کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ الکوحل کے 325 کین اور دو مزدے قبضے میں لے لئے ہیں۔
پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمان کے خلاف تھانہ کہنہ میں مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain