Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سعودی عرب کی ریاض ایئر 14 اگست سے اسلام آباد اور ریاض کے درمیان روزانہ پروازیں شروع کرے گی
    • "اگر مجھے پسند نہیں کرتے تو زیادتی بھی نہ کریں” — خوشدل شاہ کا سلیکشن میں غیر یقینی صورتحال کے درمیان ملک چھوڑنے کا اشارہ
    • بابر اعظم کی شاندار حکمرانی! پاکستان کی آخری 9 بیرونِ ملک ٹیسٹ فتوحات
    • پاکستان ایران سے 100 میگاواٹ سے زائد بجلی درآمد کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے
    • پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی معاہدے پر دستخط
    • اداکارہ نمرہ خان کی دوسری شادی بھی طلاق پر ختم، ڈاکٹر اعجاز وریس نے تصدیق کر دی
    • ڈی آئی جی لاہور کا نیا حکم، مغرب کے بعد خواتین کا تھانوں میں داخلہ ممنوع
    • سی این این انٹرویو میں عمران خان کے بیٹوں نے اُن کی صحت پر نئے خدشات کا اظہار کر دیا
    • موٹروے پر KFC اور ہارڈیز کے آؤٹ لیٹس سیل، معائنے میں سڑا ہوا کھانا برآمد
    • پاکستان، سعودی عرب اور ترکی کے درمیاندفاعی معاہدے پر آج دستخط کئے جائیں گے
    • آپریشن ردالفتنہ 3 ‘ بلوچستان میں12خوارجی جہنم واصل
    • پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کی سپیکر ایاز صادق سے ملاقات’حکومت نے تحریک انصاف کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت دے دی
    • بابر اعظم نے 10 پلیئر آف دی سیریز ایوارڈز جیت کر عمران خان کا تاریخی ریکارڈ برابر کر دیا۔
    • پاکستان کے خلاف پہلے دو ٹیسٹ میچز کے لیے انگلینڈ کا اسکواڈ سامنے آ گیا
    • یوگنڈا کی قومی فٹبال ٹیم کے کپتان اسٹریٹ گینگ کے حملے میں جاں بحق
    • مصری فٹبال اسٹار محمد صلاح نے ترک کلب طرابزون اسپور کے ساتھ معاہدہ کر لیا۔
    • فلسطین کی آزادی کے لیے مسلم ممالک کو متحد ہو کر کردار ادا کرنا ہوگا: اسحاق ڈار
    • وزیراعظم محمد شہباز شریف آج سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہو گئے
    • عوامی مفاد کے پیشِ نظر کویت میں ایرانی نجی اسکول کی بندش کا فیصلہ۔
    • ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ میں 26 سالہ ناقابلِ شکست سیریز برقرار۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ترکیہ، شام میں تباہ کن زلزلے سے اموات 41 ہزار سے متجاوز، ریسکیو آپریشن جاری

    By Khabrain Newsفروری 15, 2023
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    انقرہ : (ویب ڈیسک) ترکیہ اور شام میں آنے والے 7.8 شدت کے تباہ کن زلزلے سے اموات کی مجموعی تعداد 41 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے۔
    اقوام متحدہ اور شامی حکومت کی شامی عرب نیوز ایجنسی کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ترکیہ میں ہلاکتوں کی تعداد 35,418 ہے جبکہ شام میں ہلاکتوں کی تعداد 5,814 تک پہنچ گئی ہے جس سے ہلاکتوں کی کل تعداد 41,232 ہو گئی ہے اور ایک لاکھ 50 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
    انقرہ میں امریکی سفیر جیفری فلیک نے کہا کہ امریکی عوام زلزلے سے بچ جانے والوں کو جو بھی مدد فراہم کر سکتے ہیں کر رہے ہیں، وہ فنڈز اکٹھا کر رہے ہیں، خون، خوراک اور طبی سامان عطیہ کر رہے ہیں اور یقینی طور پر ترک عوام کے ساتھ یکجہتی کے پیغامات بانٹ رہے ہیں، ترکی میں جو کچھ ہو رہا ہے اس سے امریکی لوگ بہت متاثر ہوئے ہیں۔
    دوسری جانب برطانوی شاہی خاندان کے ایک بیان کے مطابق مغربی لندن میں کنگ چارلس نے رضاکاروں سے ملاقات کی جو زلزلہ زدگان کے لیے خوراک، کمبل اور گرم ملبوسات جمع کرنے، پیک کرنے اور ان کی نقل و حمل کا انتظام کر رہے ہیں اور بعدازاں انہوں نے شامی متاثرین کے لئے فنڈز مہم کا آغاز بھی کیا جبکہ وزیر اعظم رشی سنک نے ترکی اور شام دونوں میں آنے والے طاقتور زلزلے سے بچ جانے والوں کے لیے لندن میں ایک عطیہ مرکز میں رضاکاروں سے ملاقات کی۔
    علاوہ ازیں عراق کی کرد علاقائی حکومت ( کے آر جی ) کے سربراہ نیچروان بارزانی نے غازیانتپ کا دورہ کیا اور بارزانی ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی منیجمنٹ پریذیڈنسی کوآرڈینیشن سینٹر میں لوگوں سے ملاقات کے دوران کہا کہ ہم آپ کے درد کو محسوس کرتے ہیں، آپ کے برے دن ہمارے برے دن ہیں، ترک حکومت اور عوام نے ہمیشہ ضرورت کے وقت ہمارا ساتھ دیا ہے، اس لیے ہم آپ کے دکھ درد کو بانٹنے اور اپنے پاسداری کے جذبات کو پہنچانے کے لیے حاضر ہیں۔
    نیٹو کے وزرائے دفاع کا اجلاس ترکی میں گزشتہ ہفتے کے زلزلے کے متاثرین کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی کے ساتھ شروع ہوا، دو روزہ نارتھ اٹلانٹک کونسل کے اجلاس کے آغاز سے پہلے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے دفاعی سربراہان سے کہا کہ ہمارے اتحادی ترکی کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ایک لمحے کے لیے خاموشی اختیار کریں۔
    انہوں نے زلزلے کے تمام متاثرین سے دلی تعزیت کا اظہار بھی کیا اور ترکی کو نیٹو کی حمایت کا یقین دلایا۔

    Khabrain News

    Keep Reading

    سعودی عرب کی ریاض ایئر 14 اگست سے اسلام آباد اور ریاض کے درمیان روزانہ پروازیں شروع کرے گی

    پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی معاہدے پر دستخط

    پاکستان، سعودی عرب اور ترکی کے درمیاندفاعی معاہدے پر آج دستخط کئے جائیں گے

    تازہ ترین

    ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

    جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

    عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

    فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

    حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.