Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • طافو خان کے صاحبزادے طارق طافو انتقال کرگئے
    • انسٹاگرام کا نیا فیچر،اب ہر کیروسل سلائیڈ پر الگ کیپشن لگانا ممکن ہو گیا
    • عدالت نہ روکے تو بائیڈن آڈیو ریکارڈنگز منظرِ عام پر آ سکتی ہیں:رپورٹ
    • قطر میں ایل این جی پلانٹ دھماکہ، 13 پاکستانی اور بھارتی مزدور جاں بحق
    • 20 لاکھ بیرل خام تیل لے جانے والے2 ٹینکرز آبنائے ہرمز سے گزر گئے
    • برطانوی سابق ڈی یو پی رہنما سر جیفری ڈونلڈسن بچوں سے جنسی زیادتی کے جرم میں قصوروار قرار
    • ایران آئی اے ای اے معائنہ کاروں کو واپس آنے دے گا:وینس کا دعویٰ
    • لندن میں 38 ڈگری تک گرمی متوقع، شہریوں کو احتیاط کی ہدایت
    • 5.4 شدت کے زلزلے سے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے متعدد اضلاع لرز اٹھے
    • ایف بی آر موبائل فونز پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے پر متفق، پاکستان میں قیمتیں کم ہونے کا امکان
    • غزہ میں اسرائیلی فائرنگ سے 9 افراد جاں بحق
    • مذاکرات کے پہلے دن کی غیر یقینی صورتحال کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہ
    • ایران کے مطابق مذاکرات کے پہلے دن حتمی مذاکرات شروع کرنے کے لیے ضروری شقوں پر بات ہوئی
    • امریکہ اور ایران نے 60 دن کے اندر حتمی معاہدے تک پہنچنے کے لیے روڈ میپ پر اتفاق کر لیا
    • بیلجیم کے خلاف ڈرا کے بعد ایران نے ایل اے کے ڈریسنگ روم میں شکریے کا نوٹ چھوڑ دیا۔
    • اے ٹی وی بند، راجہ عامر شہزاد کے مطابق نجی ٹی وی بزنس ماڈل ناکام اور سوشل میڈیا نے ان کی جگہ لے لی
    • برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے استعفیٰ دے دیا
    • صرف پانچ ماہ میں 2 لاکھ 78 ہزار سے زائد پاکستانیوں نے بیرونِ ملک ملازمتوں کے لیے رجسٹریشن کرائی
    • عباس عراقچی: ایران کی ناکہ بندی ختم اور کچھ منجمد اثاثے بھی جاری کر دیے گئے
    • پی آئی اے ماہ کے اختتام تک نئے مالکان کے حوالے کیے جانے کا امکان
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پارٹی سربراہی سے ہٹانے کا کیس: عمران خان کو جواب جمع کرانے کی ہدایت

    By Khabrain Newsفروری 15, 2023
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو پارٹی سربراہی سے ہٹانے کے کیس کی سماعت میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔
    الیکشن کمیشن میں کیس کی سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل نے کہا کہ درخواست گزار آفاق احمد تو پیش ہی نہیں ہو رہا، عدم پیروی پر عمران خان کیخلاف درخواست خارج کی جائے، جس پر الیکشن کمیشن کے رکن کے پی نے کہا کہ آپ اپنے دلائل دیں، پھر اس معاملے کو دیکھیں گے۔
    عمران خان کے وکیل بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ لاہور ہائیکورٹ الیکشن کمیشن کو عمران خان کیخلاف کارروائی سے روک چکی ہے، الیکشن کمیشن کے ممبر کے پی اکرام اللہ نے جواب دیا کہ حکم امتناع تو نااہلی کے ڈیکلریشن دینے کی حد تک لگ رہا ہے۔
    وکیل نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ نے معاملہ فل بنچ کو بھجوا دیا ہے، جس پر ممبر کے پی نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ میں جو درخواست دائر کی تھی اس کی کاپی فراہم کریں، وکیل نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کا پارٹی سربراہی سے ہٹانے کا نوٹس چیلنج کیا گیا ہے، لاہور ہائیکورٹ کے حکمنامے میں الیکشن کمیشن کا نوٹس موجود ہے۔
    الیکشن کمیشن کے ممبر کے پی نے کہا کہ درخواست آتی ہے تو آپ لوگ ہائیکورٹ پہنچ جاتے ہیں، سٹے آرڈر کے بعد ہمارا کام صرف آنا بیٹھنا اور جانا رہ گیا ہے، دوران سماعت ممبر بلوچستان نے کہا کہ ہائیکورٹ نے کیس چلانے سے نہیں روکا۔
    عمران خان کے وکیل کا کہنا تھا کہ موجودہ کیس میں الیکشن کمیشن نے سوموٹو لیا ہے، جس پر ممبر کے پی اکرام اللہ نے جواب دیا کہ الیکشن کمیشن سوموٹو لیتا ہے نہ ایسا کوئی اختیار ہے، درخواست گزار کو بھی نوٹس کر رہے ہیں وہ دلچسپی رکھتا ہے یا نہیں۔
    بعد ازاں الیکشن کمیشن نے پارٹی سربراہی سے ہٹانے کے کیس میں عمران خان کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے آئندہ سماعت 7 مارچ تک ملتوی کردی۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      عدالت نہ روکے تو بائیڈن آڈیو ریکارڈنگز منظرِ عام پر آ سکتی ہیں:رپورٹ

      20 لاکھ بیرل خام تیل لے جانے والے2 ٹینکرز آبنائے ہرمز سے گزر گئے

      5.4 شدت کے زلزلے سے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے متعدد اضلاع لرز اٹھے

      تازہ ترین

      عدالت نہ روکے تو بائیڈن آڈیو ریکارڈنگز منظرِ عام پر آ سکتی ہیں:رپورٹ

      20 لاکھ بیرل خام تیل لے جانے والے2 ٹینکرز آبنائے ہرمز سے گزر گئے

      برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے استعفیٰ دے دیا

      امریکا کی جانب سے معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ایرانی وفد سوئٹزرلینڈ روانہ

      کربلا میں حضرت عباسؓ کے روضے پر مجالس و عزاداری کے لیے بڑی تعداد میں زائرین جمع

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.