اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزراء نے بغیر تنخواہ کام کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی 83 ارکان پر مشتمل وفاقی کابینہ کے ن لیگی ارکان نے وزیراعظم سے ملاقات کر کے بغیر تنخواہ کام کرنے کا کہا ہے۔
وفاقی وزراء نے یہ فیصلہ ملک کو درپیش معاشی مشکل حالات کے پیش نظر قومی جذبے کے تحت کیا ہے۔
خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ میں شامل 34 وزراء میں سے 12 کا تعلق ن لیگ سے ہے اور 7 وزرائے مملکت میں سے 3 مسلم لیگ ن سے تعلق رکھتے ہیں۔
مسلم لیگ ن کے وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت رضا کارانہ بنیادوں پر کام کریں گے اور تنخواہ نہیں لیں گے۔
وزیراعظم کی کابینہ میں 38 معاونین خصوصی شامل ہیں جن میں سے وزیراعظم 14 معاونین خصوصی کی بلامعاوضہ کام کرنے کی درخواست منظور کر چکے ہیں۔






































