تازہ تر ین

ایف بی آر نے گریڈ 16 کے ان لینڈ انسپکٹرز کو ہائر ٹائم اسکیل 17 دیدیا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر)نے ملک بھر سے گریڈ 16 کے 342 ان لینڈ ریونیو انسپکٹرز کوہائر ٹائم اسکیل 17 دیدیا۔
ایف بی آر کی جانب سے اس سلسلے میں باضابطہ طور پر نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ وزارت خزانہ کی پالیسی کے تحت ٹائم اسکیل کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں سیکرٹری ریونیو ڈویژن و چیئرمین ایف بی آر نے گریڈ 16 کے انسپکٹرز کو فوری طور پر گریڈ 17 میں ٹائم سکیل پروموشن دیدی ہے۔
ٹائم اسکیل پروموشن حاصل کرنے والے افسران میں ان لینڈ ریونیو کی ملک بھر کی تمام فیلڈ فارمشنز کے انسپکٹرز شامل ہیں۔ نوٹیفکیشن میں ٹائم اسکیل پروموشن حاصل کرنے والے ریجنل ٹیکس آفسز،ایل ٹی یوز،کارپوریٹ ٹیکس آفسز سمیت دیگر فیلڈ فارمشنز کے ناموں کی فہرست بھی جاری کردی گئی ہے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain