تازہ تر ین

الیکشن کمیشن کا عام انتخابات کی تاریخ سے متعلق اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کا فیصلہ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے اہم اجلاس میں عام انتخابات کی تاریخ کے لیے اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت ہوا۔ مشاورت اجلاس تقریباً 2 گھنٹے جاری رہا۔ ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق اجلاس میں عام انتخابات کی تاریخ دینے سے متعلق اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے موجودہ آئینی بحران پر اعلیٰ عدلیہ سے رہنمائی لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کرنے سے متعلق فیصلے کے حوالے سے الیکشن کمیشن اجلاس کا باقاعدہ اعلامیہ جاری کرےگا۔ قبل ازیں اجلاس میں پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات کرانے سے متعلق قانونی و آئینی آپشنز پر غور کیا گیا اور دونوں صوبوں کے الیکشن شیڈول سے متعلق مشاورت کی گئی۔
الیکشن کمیشن کے اجلاس میں کمیشن کی ٹیم نے گورنر سے ملاقات پر بریفنگ بھی دی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain