تازہ تر ین

گورنر خیبر پختونخوا کا نگران وزیر اعلیٰ کو سکیورٹی صورتحال سے آگاہ کرنے کیلئے خط

پشاور: (ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا اسمبلی کے انتخابات کیلئے تاریخ دینے کے معاملہ پر گورنر خیبر پختونخوا نے نگران وزیراعلیٰ کو سکیورٹی صورتحال سے آگاہ کرنے کے لیے خط لکھ دیا۔
گورنر نے خط میں لکھا ہے کہ نگران وزیراعلیٰ صوبے میں سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیں اور بتائیں کہ کیا موجودہ حالات میں خیبرپختونخوا حکومت پُرامن انتخابات کے لیے مطلوبہ سکیورٹی فراہم کرسکتی ہے؟۔
خط کے متن کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخآبات کے لیے تاریخ مانگ رکھی ہے، صوبے میں سکیورٹی کی صورتحال کے متعلق جلد آگاہ کیا جائے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گورنر خیبر پختونخوا سے صوبے میں موجودہ حالات میں پُرامن انتخابات کے حوالے سے پوچھا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain