Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • چکوال شہر میں ناکارہ سیوریج سسٹم شہریوں کیلئے وبال جان بن گیا
    • اسلام آبادکالج فار گرلز میں وزیر مملکت تعلیم وجیہہ قمر ڈی جیجاوید مرزا پرنسپل شازیہ رضوی پاکستان لرننگ فیسٹیول کا افتتاح کر رہے ہیں ۔
    • مری لوئر مال کی تزئین و آرائش چھ ماہ بعد بھی نامکمل، تاجر پریشان
    • وزیر اعلیٰ پنجاب کی راولپنڈی آمد خوش آئند :ملک عارف
    • ادویات کی شناخت اور نگرا نی کیلئے ڈریپ کا ٹو ڈی بار کوڈ سسٹم فعال
    • مری کے بیشتر علاقے 8 ماہ سے موبائل نیٹ ورک سے محروم
    • انتظامیہ کی سنگین غفلت کے باعث عوام غیر معیاری مہنگی ایلپی جی گیس خریدنے پر مجبور
    • فوڈ اتھارٹی کی کارروائی،دو ہزار کلوگرام کم وزن اور غیر معیاری مرغیاں برآمد
    • بینک آف خیبر اور ایگرونومکس کے درمیانمفاہمتی یادداشت پر دستخط (BoK) اور ایگرونومکس نے
    • آئی فون پھٹنے سے زخمی ہونیوالا نوجوان کئی روز زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گیا
    • وزیر اعلی پنجاب کا قافلہ نامعلوم وجوہات کی بنا پر بغیر خطاب کئے روانہ
    • وفاقی وزیر داخلہ کا نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کا دورہ
    • PTI کو ملنے والی ڈیل یا ڈھیل کے چکوال میں بھی آثار ظاہر ہونا شروع
    • مری،پٹواریوں کی خالی آسامیوں کے باعث فرد، انتقال کے حصول میں مشکلات
    • پاکستان میں قومی غذائی تحفظ اور تحقیق کے وزیر مملکت، ملک رشید احمد خان اور سلطنتِ عمان کے پاکستان میں سفیر، فہد بن سلیمان بن خلف الخروصی، سیرینا ہوٹل میں عمان کے شاندار قومی دن کی مناسبت سے کیک کاٹ رہے ہیں۔
    • فتح جنگ: وائس چانسلر علامہ اقبال اوپن یوینورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود ریجنل کیمپس اٹک کی عمارت کا افتتاح کر رہے ہیں۔
    • مشرقِ وسطی کی صورتحال اور حوثیوں کے حملوں کے باعث فضائی آپریشن متاثر
    • اٹک میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے نئے ریجنل کیمپس کا افتتاح
    • وزیراعلی پنجاب کا دورہ راولپنڈی ، ن لیگ دو واضح دھڑوں میں تقسیم رہی
    • پنجاب کے مختلف شہروں میں سرد موسم کیساتھ فضائی آلودگی کا سلسلہ برقرار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    لاہور ہائیکورٹ کا پیشی کے بغیر عمران کو حفاظتی ضمانت دینے سے انکار، سماعت صبح تک ملتوی

    By Khabrain Newsفروری 15, 2023
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کو پیشی کے بغیر حفاظتی ضمانت دینے سے انکار کردیا اور سماعت صبح تک ملتوی کردی۔
    اسلام آباد کی انسداد دہشتگری عدالت سے ضمانت مسترد ہونے کے بعد عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے سماعت کی۔
    سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل نے کہا سکیورٹی کا مسئلہ ہوگا، اس پر جسٹس طارق سلیم شیخ نے ریمارکس دیے کہ پولیس بھیج کر بلوالیتے ہیں، قانون کے تحت حفاظتی ضمانت کیلئے ملزم کی عدالت پیشی لازمی ہے، آپ کہیں تو آئی جی پنجاب سے سکیورٹی کا کہہ دیتے ہیں۔
    وکیل عمران خان نے کہا کہ میڈیکل رپورٹ کے مطابق چلنا پھرنا مشکل ہے، عمران خان متعلقہ عدالت میں پیش ہونا چاہتےہیں، میڈیکل کے مطابق تین ہفتے تک عمران خان چل پھر نہیں سکتے لہٰذا میڈیکل گراؤنڈ پرحفاظتی ضمانت دےدیں۔
    عدالت نے استفسار کیا کہ حفاظتی ضمانت کا قانون کیا ہے؟حفاظتی ضمانت میں ملزم کی پیشی ضروری ہے، زیادہ مسئلہ ہے تو ایمبولینس میں آ جائیں، قانون سب کے لیے برابر ہے، اصولی طورپر مجھے یہ درخواست خارج کردینی چاہیے لیکن رعایت دے رہا ہوں۔
    جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہا کہ لانا ہے تو 8 بجے تک لے آئیں، میں دیر تک کام کرتا ہوں۔
    بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت کچھ دیر کے لیے ملتوی کردی۔
    وقفے کے بعد کیس کی دوبارہ سماعت ہوئی تو جسٹس طارق سلیم شیخ نے وکیل سے استفسار کیا کہ عمران خان عدالت میں پیش کیوں نہیں ہوسکتے؟
    عمران خان کے وکیل نے کہا کہ عمران خان کو چلنے سے ڈاکٹرز نے منع کیا ہے۔ اس پر جج نے ریمارکس دیے کہ عمران خان کو چلنے کے لیے کس نے کہا؟ وکیل نے جواب دیا سکیورٹی کے مسائل بھی ہیں اس پر جسٹس طارق سلیم بولے کہ سکیورٹی میں دلوا دیتا ہوں۔
    عدالت نے پیشی کے بغیر حفاظتی ضمانت دینے سے انکار کیا اور مزید سماعت صبح تک کے لیے ملتوی کر دی۔
    دوسری جانب جس وقت عمران خان کو عدالت بلا رہی تھی اس وقت وہ خطاب کررہے تھے۔
    قبل ازیں اسلام آباد کی انسداد دہشتگری عدالت سے ضمانت مسترد ہونے کے بعد سابق وزیر اعظم عمران خان نے حفاظتی ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔
    عمران خان کی جانب سے حفاظتی درخواستِ ضمانت میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سیاسی مخالفت پرمقدمہ درج کروایاگیا، سیکرٹریٹ پولیس اسلام آباد نے بلاجواز اور جھوٹا مقدمہ درج کیا۔
    درخواست میں کہا گیا ہے کہ ملک کا سابق وزیراعظم رہا ہوں اور ایساسنگین جرم کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔
    درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ گرفتاری کاخدشہ ہے لہٰذا مناسب فورم سے رجوع کرنے کیلئے حفاظتی ضمانت دی جائے۔
    خیال رہے کہ اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج جواد عباس نے الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج سے متعلق کیس کی آج سماعت کی تھی۔ عدالت نے عدم پیشی پر عمران خان کی ضمانت خارج کردی تھی۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      محسن نقوی کی چودھری شجاعت حسین سے ملاقات، ملک میں امن و امان کیلئے نئے صوبوں کے قیام پر تبادلہ خیال

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      ڈی جی ایس آئی ایف سی کی خیبر پختونخوا کی کاروباری برادری سے ملاقات

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.