تازہ تر ین

ناروے کے ڈپٹی وزیر خارجہ ایرلنگ ریمسٹیڈ کا دفتر خارجہ کا دورہ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ناروے کے ڈپٹی وزیر خارجہ ایرلنگ ریمسٹیڈ نے دفتر خارجہ پاکستان کا دورہ کیا اور سیکرٹری خارجہ سے ملاقات کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ناروے کے ڈپٹی وزیر خارجہ ایرلنگ ریمسٹیڈ کی دفتر خارجہ آمد پر سیکرٹری خارجہ اسد مجید خان نے استقبال کیا، وفود کی سطح پر ہونے والے مذاکرات میں انویسٹمنٹ، میری ٹائم امور پر بات چیت کی گئی۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دونوں ملکوں کے نمائندگان کے مذاکرات کے دوران موسمیات اور اعلیٰ تعلیم کے شعبوں میں تعاون پر بھی بات چیت ہوئی۔
اس موقع پر ترجمان نے بتایا کہ پاکستان اور ناروے رواں برس سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain