تازہ تر ین

پنجاب میں گندم کی امدادی قیمت 4 ہزار روپے فی من مقرر کرنے کی سفارش

لاہور: (ویب ڈیسک) محکمہ خوراک پنجاب نے صوبے میں گندم کی امدادی قیمت 4 ہزار روپے فی من مقرر کرنے کی سفارش کر دی۔
محکمہ خوراک کے مطابق پنجاب میں اس سال نئے سیزن میں 35 سے 45 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی خریداری کا ہدف مقرر کیا جائے گا، پنجاب میں 4 ہزار روپے فی من 35 سے 45 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی خریداری پر 352 سے 452 ارب روپے کے اخراجات کا تخمینہ ہے۔
ذرائع کے مطابق صوبے میں اگر گندم کی امدادی قیمت 3500 روپے فی من کی گئی تو 35 سے 45 لاکھ ٹن گندم کی خریداری پر 308 سے 396 ارب روپے کا تخمینہ ہے۔
بتایا گیا ہے کہ گندم کی امدادی قیمت میں اضافے سے اجرا کی پالیسی اور نرخوں پر بھی نظر ثانی کی جائے گی، گندم پر بنائی گئی قائمہ کمیٹی مزید سفارشات حکومت کو پیش کرے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain