تازہ تر ین

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بھاری کمی ہو گئی ، سٹاک مارکیٹ میں بہتری کا رجحان

کراچی : (ویب ڈیسک) انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے کچھ ہی دیر کے بعد ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 1.06 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 261.45 روپے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔
دوسری جانب سٹاک ایکسچینج میں بھی آج کاروبار کے آغاز پر بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے ، شیئرز کا لین دین شروع ہوا تو انڈیکس 40 ہزار 949 پوائنٹس پر تھا جس میں کچھ ہی دیر میں اضافہ ہوا اور انڈیکس 41 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا لیکن یہ تیزی ایسے ہی جاری نہ رہ سکی اور انڈیکس میں شامل ہونے والے مثبت پوائنٹس میں کچھ کمی ہوئی اور 100 اندیکس 18 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 40 ہزار 968 پوائنٹس پر آ گیا ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain