لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ فسطائی حکمرانوں سے آزادی ہماری منزل ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چودھری نے لکھا کہ جیل بھرو__زندان بھرو تحریک کا مقصد عوام کے سیاسی اور معاشی حقوق کیلئے جدوجہد کا شعور ہے۔
سابق وزیر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے 200 سے زیادہ سیاسی کارکنان مختلف جیلوں میں قید و بند کی صعوبت میں ہیں جن میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور صف اوّل کی دیگر قیادت شامل ہے۔






































