تازہ تر ین

پی ایس ایل ایلیمنیٹر: پشاور زلمی کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 184 رنز کا ہدف

لاہور : (ویب ڈیسک) ایچ بی ایل پی ایس ایل (پاکستان سپر لیگ) کے پہلے ایلیمنیٹر میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 184 رنز کا ہدف دیا ہے۔
لاہور میں بوندا باندی کے باعث پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ٹاس کچھ دیر تاخیر سے ہوا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان کی واپسی ہوئی ہے جبکہ پشاور زلمی نے گزشتہ میچ کھیلنے والی ٹیم کو برقرار رکھا ہے۔
آج کا میچ جیتنے والی ٹیم کل ایلیمنیٹر 2 میں لاہور قلندرز سے مقابلہ کرے گی، دونوں میں جو ٹیم جیتی وہ اتوار کو ملتان سلطانز کے ساتھ فائنل کھیلے گی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain