تازہ تر ین

پی ٹی آئی کا مینار پاکستان جلسہ، ضلعی انتظامیہ نے بھی اجازت دینے سے انکار کر دیا

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے مینار پاکستان جلسہ کے معاملہ پر ضلعی انتظامیہ نے بھی جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا، اس ضمن میں باضابطہ لیٹر جاری کر دیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر لاہور نے تحریک انصاف کی مینار پاکستان پر جلسے کی درخواست مسترد کر دی، ڈپٹی کمشنر آفس کی جانب سے تحریک انصاف کی قیادت کو تحریری طور پر درخواست مسترد ہونے سے آگاہ کر دیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے تحریک انصاف پنجاب کے جنرل سیکرٹری میاں حماد اظہر کو بھجوایا جانے والا خط سامنے آگیا، خط میں لکھا گیا ہے کہ شہر کے حالات ایسے نہیں کہ جلسہ کی اجازت دی جائے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain