تازہ تر ین

چین کیساتھ کوئی فوجی اتحاد قائم نہیں کرینگے، روسی صدر

ماسکو :(ویب ڈیسک) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ کوئی فوجی اتحاد قائم نہیں کرینگے۔
سرکاری ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں روسی صدر نے کہا کہ چین کے ساتھ کوئی فوجی اتحاد قائم نہیں کرینگے، فوجی تکنیکی شعبے میں ہمارا تعاون ہے، ہم یہ نہیں چھپا رہے۔ یہ جو کچھ بھی ہو رہا ہے سب کچھ شفاف انداز میں ہو رہا ہے اس میں کوئی چیز نہیں چھپی ہوئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ولادیمیر پیوٹن نے امریکا اور نیٹو پر نیا ایکسز بنانے کا الزام لگایا ہے جو دوسری عالمی جنگ کے جرمنی، اٹلی، جاپان کے فوجی اتحاد سے مماثلت رکھتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسی لیے مغربی تجزیہ کار۔ مغرب کے بارے میں بات کر رہے ہیں نیا ایکسز بنایا جا رہا ہے جیسا کہ 1930ء کی دہائی میں جرمنی، اٹلی کی فاشسٹ حکومتوں اور عسکریت پسند جاپان نے بنایا تھا۔
یاد رہے کہ رواں ہفتے چین کے صدر شی جن پنگ نے روس کا دورہ کیا تھا، جہاں ان کی پیوٹن سے ملاقات ہوئی تھی اور تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا عہد کیا گیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain