لاہور : (ویب ڈیسک) ورلڈ بیس بال سافٹ بال کنفیڈریشن کے زیر اہتمام ورلڈ مینز انڈر 23 سافٹ بال کپ کا آغاز 15 اپریل سے ہوگا جو کہ 23 اپریل تک جاری رہے گا۔
ارجنٹائن میں کھیلے جانے والے ورلڈ ایونٹ میں بارہ ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
گروپ اے میں چیکیا، جنوبی افریقا، سنگاپور، آسٹریلیا، ارجنٹائن اور میکسیکو کی ٹیمیں شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں نیوزی لینڈ، ڈبلیو بی ایس سی ، جاپان، کینیڈا، وینزویلا اور اسرائیل کی ٹیمیں ہوں گی۔
ورلڈ مینز انڈر 23 سافٹ بال کپ کا آغاز 15 اپریل سے ہوگا

