لاہور:(ویب ڈیسک) ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ پاکستان میں عیدالفطر 22 اپریل کو ہونے کا قوی امکان ہے۔
رپورٹس کے مطابق ماہرین فلکیات نے ہفتے کو عیدالفطر کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ 20 اپریل جمعرات کو سورج گرہن ہو گا جو صبح ساڑھے 6 بجے شروع ہو کر دوپہر 12 بجے ختم ہو گا، سورج گرہن چاند کی 29 تاریخ کو ہوتا ہے اور اگلے روز نیا چند نظر آتا ہے۔
ماہرین فلکیات نے کہا کہ 20 اپریل کو جن ملکوں میں سورج گرہن دیکھا جائے گا ان میں نیا چاند قطعی نظر نہیں آئے گا اس لیے پاکستان میں عیدالفطر 22 اپریل ہفتے کو ہو گی، ماہرین کے مطابق سورج گرہن کے منفی اثرات کی وجہ سے دنیا کے کئی ملکوں میں موسم خراب ہوگا۔
عیدالفطر کس دن ہو گی؟، ماہرین فلکیات نے پیش گوئی کر دی

