اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس آج دوپہر وزیر اعظم ہاؤس میں منعقد ہوگا جس کی صدارت شہباز شریف کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک کی سیاسی اور سپریم کورٹ کے فیصلوں سے پیدا ہونے والی صورتحال پر غور ہوگا۔
ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں کابینہ پارلیمنٹ کی بالادستی یقینی بنانے کے لئے مختلف آپشنز اور حکمت عملی پر مشاورت کرے گی۔
وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا

