تازہ تر ین

سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری، تنخواہ و پنشن میں بڑے اضافے کا امکان

لاہور : (ویب ڈیسک) آئندہ بجٹ میں محدود وسائل کے باوجود سول و عسکری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 15 سے 30 فیصدتک اضافے کی تجویز شامل کئے جانے کا امکان ہے۔
قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے کابینہ کا جو اجلاس طلب کیا ہوا ہے اس میں ملک میں اشیاء کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور ان کے عوام پر پڑنے والے اثرات بالعموم اور تنخواہ دار طبقہ چاہے وہ سویلین ہو یا ملٹری ان کے اخراجات زندگی پر ہونے والے اضافے کو ملحوظ رکھ کر وزیراعظم وفاقی بجٹ میں سول اور فوجی ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں مہنگائی کے تناسب سے اگر ممکن نہیں تو مہنگائی کی شرح سے کم از کم 50 فیصد اضافہ کرنے پر مشاورت کریں گے۔
رپورٹ کے مطابق موجودہ اسمبلیوں کی میعاد اگست 2023ء کے وسط میں ختم ہونے والی ہے، اس لئے حکومت نئے وفاقی بجٹ میں عوام کو بالعموم اور عسکری و سول ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں کم و بیش 15 سے 30 فیصد اضافے کی تجویز مالیاتی بل میں قومی اسمبلی سے منظور کرانے کیلئے ہر ممکن کوشش کرے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain