تازہ تر ین

پرویزالہٰی کے گھر پولیس آپریشن کےخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

لاہور: (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے صدر پرویز الہٰی کے گھر میں پولیس آپریشن کے خلاف عدالت سے رجوع کر لیا گیا۔
پولیس آپریشن کے خلاف پرویز الہٰی کے بیٹے راسخ الہٰی نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں پنجاب حکومت، اینٹی کرپشن اورآئی جی پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت نے اینٹی کرپشن کے مقدمے میں پرویز الہٰی کی 6 مئی تک ضمانت منظور کی تھی لہٰذا گھر پر چھاپہغیرقانونی اوربنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ اس مقدمے کے علاوہ اگر کوئی ایف آئی آر درج ہے تو عدالت کے روبرو پیش کی جائے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ظہور الہٰی روڈ کلیئرکرنے کا حکم دے اور پولیس کو ہٹنے کی ہدایت جاری کرے جبکہ عدالت حفاظتی ضمانت کی میعاد مکمل ہونے تک پرویز الہٰی کی گرفتاری روکنے کا حکم دے۔
حفاظتی ضمانت کا تحریری فیصلہ
دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے اینٹی کرپشن گوجرانولہ کے مقدمے میں چوہدری پرویز الٰہی کی حفاظتی ضمانت پر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کیس کے میرٹ پر جائے بغیر درخواست گزار کو 6 مئی تک حفاظتی ضمانت منظور کی جاتی ہے، درخواست گزار 50ہزار روپے ڈپٹی رجسٹرار کو مچلکے جمع کروائے۔
عدالت نے تحریری فیصلے میں پرویز الٰہی کو 6 مئی تک متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے یہ بھی کہا ہے کہ 6 مئی دن ساڑھے12 بجے تک عدالت کا یہ حکم ختم ہوجائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain