تازہ تر ین

وزیر اعظم نے اہم مشاورتی اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے موجودہ سیاسی صورتحال میں اہم مشاورتی اجلاس طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت مشاورتی اجلاس آج ہفتے کو ان کی رہائشگا ماڈل ٹاؤن میں ہو گا۔ جس میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سمیت پارٹی کی سینئر قیادت اور وفاقی وزرا شریک ہوں گے۔
اجلاس میں معاونین خصوصی اور اٹارنی جنرل بھی شرکت کریں گے جبکہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے جاری مذاکرات پر بریفنگ دیں گے۔ نواز شریف بھی ویڈیو لنک کے ذریعے لندن سے اجلاس میں شریک ہوں گے۔
اجلاس میں پی ٹی آئی قیادت کے مطالبات پر مشاورت کی جائے گی جبکہ وزیر اعظم شہبازشریف مذاکرات کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کریں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain