Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • زرعی شعبے کی بہتری اور مشکلات کا ازالہ وقت کی اہم ضرورت سردار سلیم حیدر
    • راولپنڈی :سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کا شہر کے مختلف مقامات پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ ،سی پی او نے کرکٹ سٹیڈیم کی ڈیرٹیز چیک کیں ۔
    • رالپنڈی :تھانہ بنی پولیس کی کارروائی ،زیر حراست گینگ سے10مسروقہ موٹر سائیکل بر آمد۔
    • فتح جنگ :پی پی پی کسان ونگ کے صدر آصف حیات خان گورنر پنجاب سردار سلیم خان سے ملاقات کررہے ہیں ۔
    • خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے بعد اسلام آباد میں سکیورٹی مزید سخت
    • ریاض:مشوانی قبائل کی جانب سے سراج الحق کے اعزاز میں دی گئی تقریب کے موقع پر لی گئی گروپ تصویر۔
    • راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں ،9افراد گرفتار،پتنگیں،ڈوریں شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمدکرلیا
    • برٹش ہائی کمشنرکا ڈپٹی کمشنر چکوال سارہ حیات کے ہمراہ موضع مرید کا دورہ
    • کی کاوشیں جاری اسلام آباد کو ترقی یافتہ، سرسبز دارالحکومت بنانے کیلئے CDA
    • ریاض:مشوانی قومی تڑون قبیلہ کی جانب سے سراج الحق کے اعزاز میں عشائیہ
    • پنجاب کالج جنڈ میں پرنسپل ملک اقبال کی زیرِ صدارت سیرت النبی ۖ کانفرنس
    • پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں سر عام غیر قانونی ایل پی جی گیس بھرنے کا سلسلہ جاری
    • کرکٹ سیریز کیلئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے گئے: مشتاق سکھیرا
    • نوٹسز بے سود3 ہزار سے زائد شاپنگ مالز بڑی عمارتیں فائر سیفٹی انتظامات سے محروم
    • راولپنڈی،،شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے والے 2 افراد گرفتار
    • راولپنڈی، 3 مختلف مقدمات میں مطلوب 4 اشتہاری مجرم گرفتار
    • پاکستان سری لنکا دوسرا ٹی 20 میچ پر سکیورٹی و ٹریفک کے موثر انتظامات
    • کراچی:ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے گلستان جوہر میں نئے صوبوں ‘ انتظامی یونٹس اور بااختیار بلدیاتی نظام کے حوالے سے منعقدہ عوامی رابطہ مہم سے ڈاکٹر فاروق ستار خطاب کر رہے ہیں۔
    • جاپانی سفیر اکاماٹسو شوئچی کی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، فیروز شاہ سے ملاقات
    • کراچی پورٹ کی عالمی انڈیکس میں ریکارڈ کارکردگی، وزیراعلیٰ سندھ کی مبارکباد
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    عمران خان نے چیف جسٹس سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاج کی کال دیدی

    By Khabrain Newsمئی 4, 2023
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور: (ویب ڈیسک) اسلام آباد روانگی سے قبل عمران خان نے قوم سے چیف جسٹس سے اظہار یکجہتی کیلئے باہر نکلنے کی درخواست کے علاوہ پھر سے ریلیاں نکالنے کا اعلان کر دیا۔
    اسلام آباد میں پیشی پر روانگی سے قبل زمان پارک لاہور میں ریکارڈ کروائے جانے والے خصوصی پیغام میں عمران خان نے کہا ہے کہ تمام پاکستانی ہفتے کو چیف جسٹس سے اظہاریکجہتی کے لیے ایک گھنٹے کے لیے باہرنکلیں۔
    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ انہیں ایک بار وزیر آباد میں اور دوسری بار 18 مارچ کو جوڈیشل کمپلیکس میں قتل کرنے کی کوشش کی گئی۔
    عمران خان نے کہا کہ عدالتوں کا احترام کرتے ہیں، پاؤں میں سوجن کے باوجود پیش ہوں گا، ان کی طرح نہیں جن کی مرضی کا فیصلہ نہ آئے تو ججز کیخلاف پراپیگنڈا کرتے ہیں۔
    سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تمام پاکستانی ہفتے کو چیف جسٹس سے اظہاریکجہتی کے لیے ایک گھنٹے کے لیے باہرنکلیں، اس وقت مافیا چیف جسٹس کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑا ہوا ہے اور مافیا نے سپریم کورٹ کو تقسیم کیا ہوا ہے۔
    انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم والے آئین کی دھجیاں اڑا رہے ہیں، 90 روز کے اندر الیکشن ہونے تھے لیکن یہ الیکشن سے بھاگ رہے ہیں۔
    انہوں نے کہا کہ قوم کا کال دے رہا ہوں ہفتہ 6 مئی کی شام ساڑھے 5 بجے آپ نے اپنے محلوں میں ، گاؤں میں ایک گھنٹے کیلئے باہر نکلنا ہے اور اپنے چیف جسٹس کے ساتھ اظہاریکجہتی کرنا ہے کیونکہ مافیا ان کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑا ہے ، اس نے سپریم کورٹ کو تقسیم کیا ہوا ہے، پاکستان کے آئین کی دھجیاں اڑا رہا ہے کیونکہ وہ الیکشن سے بھاگ رہے ہیں، مہنگائی اور بیروزگاری نے پاکستان میں تباہی مچا رکھی ہے جس کی وجہ سے وہ ڈرے ہوئے ہیں اور پاکستان کے آئین ، سپریم کورٹ اور چیف جسٹس کیخلاف جارہے ہیں۔
    عمران خان نے قوم سے درخواست کی کہ ”اپنے بچوں کا مستقبل اور ملک بچانے کیلئے سب نے ہفتے کی شام گھروں سے باہرنکلنا ہے اور اپنے چیف جسٹس کو بتانا ہے کہ پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے،“ چیف جسٹس سے اظہار یکجہتی کیلئے قوم سے ایک گھنٹہ مختص کرنے کی درخواست کے علاوہ عمران خان نے ریلیاں نکالنے کا بھی اعلان کیا۔
    انہوں نے کہا کہ ”میں پھر 4 ریلیاں کررہا ہوں ، اپنے چیف جسٹس اور پاکستان کے آئین کیلئے، اپنا ملک بچاؤ، آئین بچاؤ اوراس ملک کا سپریم کورٹ بچاؤ۔“
    عمران خان نے مزید بتایا کہ یہ ریلیاں ہفتے کے روز ہی لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور میں ہوں گی۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.