تازہ تر ین

ایف آئی اے لاہور نے سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی کو طلب کر لیا

لاہور: (ویب ڈیسک) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کے صاحبزادے مونس الہٰی کو ایف آئی اے لاہور نے طلب کر لیا۔
فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کی رپورٹس پر فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی کو ذاتی حیثیت میں ٹمپل روڈ آفس میں طلب کیا ہے، چودھری مونس الہٰی کے بینک اکاؤنٹس میں 2021 سے 2022 کے دوران کروڑوں روپے کا اضافہ ہوا۔
ایف آئی اے کے مطابق سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی کو 8 اکاؤنٹس سے کروڑوں روپے ٹرانسفر ہوئے، جس پر انکوائری کیلئے انہیں پیر کے روز ایف آئی اے ٹمپل روڈ آفس میں طلب کیا گیا ہے، پیش نہ ہونے کی صورت میں مونس الہٰی کو یکطرفہ کارروائی کا عندیہ بھی دے دیا گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain