لاہور: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز بابر اعظم کو لاہور میں محکمہ ایکسائز کی ٹیم نے روک لیا ۔ بابر اعظم کو لاہور کے علاقے لبرٹی چوک میں روکا گیا ، بابر اعظم کو غیر نمونہ نمبر پلیٹ لگانے پر روکا گیا تھا، محکمہ ایکسائز کی ٹیم نے بابر اعظم کو کسی جرمانے کے بغیر جانے دیا تاہم انہیں واننگ دی گئی کہ نمبر پلیٹیس فوری تبدیل کروائیں ورنہ کارروائی کی جائے گی۔