تازہ تر ین

حیدر آباد: اوور ٹیک کرنے کی کوشش میں 3 ٹرک سوار جاں بحق

حیدرآباد: (ویب ڈیسک) ایم نائین موٹر وے نوری آباد کے قریب چھوٹا ٹرک اوور ٹیک کرنے کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا جس سے 3 افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔
کراچی سے حیدرآباد کو جا رہا چھوٹا ٹرک اوور ٹیکنگ کی کوشش میں آگے جانے والے ٹرک سے ٹکرایا جس سے چھوٹے ٹرک میں سوار 3 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی، تینوں افراد کراچی کے رہائشی بتائے جاتے ہیں، حادثے کی اطلاع پر موٹروے اور ضلع پولیس موقع پر پہنچ گئی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain