تازہ تر ین

امریکی وزیر خارجہ کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات اور تعاون پرتبادلہ خیال

ریاض : (ویب ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات اور تعاون پر بات چیت کی گئی ۔
خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ 3روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ، ان کے دورے کا مقصد دونوں ممالک کےدرمیان تعلقات کو فروغ دینا ہے۔
تقریباً ایک گھنٹہ 40 منٹ تک جاری رہنے والی اس ملاقات میں سوڈان سے امریکیوں کے انخلا کے لیے سعودی عرب کی حمایت، یمن میں سیاسی مذاکرات کی ضرورت اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے امکانات سمیت مختلف موضوعات پر بات ہوئی۔
توقع ہے کہ امریکی وزیر خارجہ خلیج تعاون کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے بدھ کو ریاض جائیں گے۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور دیگر سعودی حکام سے ملاقات کے علاوہ، امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن، ریاض میں اسلامک سٹیٹ مخالف اجلاس میں بھی شرکت کریں گے اور خلیج تعاون کونسل کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کریں گے ، چھ ممالک پر مشتمل جی سی سی میں بحرین، کویت، عمان، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔
خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ کی تیل کی دولت سے مالا مال ملک کے تین روزہ دورے کے دوران سوڈان اور یمن میں تنازعات کے خاتمے کی کوششوں، اسلامک سٹیٹ گروپ (داعش) کے خلاف مشترکہ جنگ اور اسرائیل کے ساتھ عرب دنیا کے تعلقات پر بھی گفتگو ہو گی۔
سعودی عرب کی جانب سے ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرنے کے بعد بلنکن کا یہ پہلا دورہ ہے، جسے مغرب اس کی متنازعہ جوہری سرگرمیوں اور علاقائی تنازعات میں ملوث سمجھتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain