تازہ تر ین

نو منتخب میئر اور ڈپٹی میئر کراچی کل عہدے کا حلف اٹھائیں گے

کراچی: (ویب ڈیسک) نو منتخب میئر مرتضیٰ وہاب اور ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد کل حلف اٹھائیں گے، تقریب حلف برداری کراچی میں گلشنِ جناح پولو گراؤنڈ میں ہوگی۔
الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ الیکشن کمشنر سندھ اعجاز چوہان میئر اور ڈپٹی میئر سے حلف لیں گے۔
حکام کے مطابق کل سندھ بھر میں ہیڈ آف کونسلز کی حلف برداری ہوگی جس سے سندھ میں بلدیاتی الیکشن کا عمل مکمل ہو جائے گا۔
واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے مرتضیٰ وہاب اور سلمان عبداللہ مراد 15 جون کو میئر اور ڈپٹی میئر منتخب ہوئے تھے۔
پیپلزپارٹی کے مرتضیٰ وہاب 173 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے جبکہ جماعتِ اسلامی کے امیدوار حافظ نعیم الرحمٰن کو 160 ووٹ ملے تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain