تازہ تر ین

بپر جوائے کا خطرہ ٹلتے ہی شہری اتوار کی چھٹی کا مزہ لینے ساحل سمندر پر پہنچ گئے

کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی میں سمندری طوفان بپر جوائے کا خطرہ ٹل گیا، اتوار کی چھٹی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شہریوں کی بڑی تعداد نے ساحل سمندر کا رخ کر لیا۔
کراچی میں سمندری طوفان کا خطرہ ٹلتے ہی لوگ چھٹی کے روز ساحل سمندر پر پہنچے، اس موقع پر شہری گھڑ سواری اور سمندر میں نہا کر خوب لطف اندوز ہوئے۔
ادھر بدین میں بھی سمندری طوفان ختم ہونے کے بعد معمولات زندگی بحال ہونے لگے ہیں۔
بپر جوائے کے باعث موسلادھار بارشوں اور تیز ہواؤں کی وجہ سے کچے مکان ٹوٹ پھوٹ کا شکار جبکہ چھتیں اڑ گئی ہیں۔
سمندری طوفان کے متاثرین نے سندھ حکومت سے بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔
دوسری جانب ٹھٹھہ میں بھی سمندری طوفان ختم ہونے کے بعد متاثرین اپنے گھروں کو منتقل ہوگئے ہیں، کیٹی بندر شہر کی رونقیں دوبارہ بحال ہوگئیں مگر ماہی گیر تاحال پریشانی میں مبتلا ہیں۔
ماہی گیروں کا کہنا ہے کہ ان کے گھر طوفانی ہواؤں سے ٹوٹ چکے ہیں جبکہ راش کی بھی قلت ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر ٹھٹھہ کے مطابق کیٹی بندرسمیت دیگرعلاقوں سے 23 ہزار افراد کا انخلا کیا گیا تھا جن کیلئے 11 ریلیف کیمپیں قائم کی گئی تھیں۔
انہوں نے بتایا کہ کیٹی بندر میں زندگی معمول پر آنا شروع ہوگئی، جلد ہی ساحل پر ماہی گیروں کو شکار کی اجازت بھی دے دی جائے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain