تازہ تر ین

پی ڈی ایم حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں نے ملک کو ناقابل رہائش بنا دیا ہے، سراج الحق

لاہور: (ویب ڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں نے ملک کو ناقابل رہائش بنا دیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ یونان کشتی سانحہ پر ہر پاکستانی کا دل دکھی ہے، سیکڑوں نوجوانوں نے بہتر مستقبل کیلئے لاکھوں روپے خرچ کیے، کھلے سمندر میں جان سے گئے، گھر کی امیدیں بھی ان کے ساتھ ہی ڈوب گئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اعلیٰ تعلیم یافتہ ہوں یا مزدور، حالات سے مایوس ہو کر ملک چھوڑنا چاہتے ہیں، حکمرانوں اور حکومتی پارٹیوں سے منسلک لوگوں کے اثاثے بڑھ رہے ہیں، عوام کی قسمت میں مہنگائی اور بے روزگاری ہے، ظالمانہ نظام سے نجات ضروری ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain